خاصہ دارکمانڈر کے قتل میں ملوث  ملزم کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم

خاصہ دارکمانڈر کے قتل میں ملوث  ملزم کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم

  



پشاور(نیوزرپورٹر) پشاور ہائی کورٹ کے جسٹس احمد علی خان نے خاصہ دارکمانڈر کے قتل میں ملوث ملزم کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دے دیا، کیس کی پیروی شبیرحسین گگیانی ایڈوکیٹ نے کی، استغاثہ کیمطابق ملزم مشہورخان پر الزام ہے کہ اس نے 2018میں لنڈی کوتل بازارمیں خاصہ دار کمانڈ زرولی کو پرانی دشمنی کی بناء پرقتل کردیا تھاجسے خاصہ دار فورس نے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا تھاجس سے واردات میں استعمال ہونے والی پستول بھی برآمد کی گئی جبکہ ملزم کیخلاف ایف سی آرکے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔ عدالت نے دلائل سننے کے بعد ملزم کو ضمانت پر رہا کرنے کے احکامات جاری کردیئے۔ 

مزید : پشاورصفحہ آخر /ملتان صفحہ آخر