ایبٹ آباد،سیالکوٹ لنک روڈ کا ٹھیکیدار کام ادھورا چھوڑ کر غائب،اہل علاقہ کا احتجاج 

ایبٹ آباد،سیالکوٹ لنک روڈ کا ٹھیکیدار کام ادھورا چھوڑ کر غائب،اہل علاقہ کا ...

  



ایبٹ آباد (نامہ نگار)یونین کونسل پٹن کلاں سیالکوٹ کو جانے والی لنک روڈ کی پی سی سی ٹھیکدار کام ادھورا چھوڑ کر غائب اہلیان علاقہ سراپا احتجاج بن گئے کام کو جلذ از جلد مکمل کیا جائے،کہ یونین کونسل پٹن کلاں سیالکوٹ کا لنک روڈ جو کہ گاؤں سیالکوٹ کو جاتا ہے کی پی سی سی کو ٹھیکہ دو سال قبل ہوا تھا اور اس کام کو بہت زور وشور سے شروع کیا گیا لیکن دو سال گزرنے کے باوجود یہ کام آج تک مکمل نہیں کیا گیا جو کام کیا گیا اس میں بھی ناقص میٹریل کا استعمال کیا گیا،لوگوں نے جب ناقص میٹریل کی خلاف شکایات کیں تو محکمہ نے اس جانب کوئی توجہ نہیں دی یونین کونسل بھلکوٹ گاؤں سیالکوٹ کی سیاسی وسماجی راہنماؤں محمد رفیق عباسی،سابقہ کونسلر محمد انور،محمد فرید،علی جان،محمد نذیر محمد عرفان،اور دیگر نے کمشنر ہزارہ اور ڈی سی او سے مطالبہ کیا  ہے،  اس سڑک کی تعمیر میں غیرضروری تاخیر اور ناقص میٹریل استعمال کرنے والے عناصر کے خلاف کاروائی کی جائے،اور اس پی سی سی روڈ کے تعمیر میں ہونے والے بے ضابطے  اور عوامی فنڈز میں خرد برد کرنے والوں کے خلاف انکوئری کی جائے اور ٹھیکدار کو نوٹس جاری کیا جائے

مزید : پشاورصفحہ آخر /ملتان صفحہ آخر