دن تھوڑے رہ جائیں تو حکمران اپنے گاؤں جاتے ہیں، اکرم درانی

دن تھوڑے رہ جائیں تو حکمران اپنے گاؤں جاتے ہیں، اکرم درانی

  



پشاور(آئی این پی) جمعیت علمائے اسلام(ف) کے رہنما اور خیبرپختونخوا اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر اکرم خان درانی نے کہا ہے کہ دن تھوڑے رہ جائیں تو حکمران اپنے گا ؤں جاتے ہیں،اس لیے وزیر اعظم میانوالی اور وزیر اعلیٰ سوات کے دورے کرنے لگے ہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا  وزیراعظم جہاں بھی گئے شرمندگی کی داستان چھوڑ آئے، ڈاکٹروں نے نوازشریف کی بیماری کی تصدیق کی لیکن وزیراعظم نے ان کے خلاف شرمناک الفاظ استعمال کئے اور عمران خان نے ججوں کے بارے میں بھی نامناسب لہجہ استعمال کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا دو تین ماہ بعد الیکشن ہوسکتے ہیں؟ صحافی کے سوال کا جواب دیتے ہوئے اکرم خان درانی کا کہنا تھا  اتنا زیادہ وقت نہ دیں حکمرانوں کو ورنہ ٹماٹر 500 روپے کلو ہوجائے گا۔

 اکرم درانی

مزید : پشاورصفحہ آخر /ملتان صفحہ آخر