بنوں،جمعیت کی پلان سی کے تحت احتجاجی ریلی نکالی گئی 

  بنوں،جمعیت کی پلان سی کے تحت احتجاجی ریلی نکالی گئی 

  



بنوں (بیورورپورٹ)آزادی مارچ کے سلسلے میں پلان سی کے تحت اپوزیشن جماعتوں نے بنوں میں احتجاجی ریلی نکالی ریلی کے شرکاء نے حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی ریلی مختلف بزاروں سے گزرتے ہوئے پریس کلب پہنچی جہاں ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے جے یو آئی ضلع بنوں کے امیر قاری محمد عبداللہ،جنرل سیکرٹری حاجی محمد نیاز خان،سیکرٹری اطلاعات مولانا اعزاز اللہ حقانی،ملک نعیم  خان،سابق ایم پی اے مولانا عبدالرزاق مجددی،رحمت اللہ خان،ختم نبوت کے ضلعی امیر مفتی عظمت اللہ،مولانا شمس الحق،سابقہ تحصیل ممبر جنان وزیر،قومی وطن پارٹی کے ملک شاہ کرام،پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے رسول نیاز ودیگر مقررین نے کہا کہ رہبر کمیٹی کے فیصلے کے مطابق جعلی حکومت کے خلاف پلان سی کے تحت آج بنوں ڈویژن میں یہ ریلی نکالی گئی ہے اور جب تک اس ناجائز حکومت کا خاتمہ نہیں کرتے ہماری تحریک جاری رہیگی کیونکہ جن قوتوں نے ملک پر یہ نالائق لوگ مسلط کئے ہیں وہ بھی تسلیم کرتے ہیں کہ انہوں نے غلطی کی ہے مقررین نے ناروے میں قرآن پاک جلائے جانے کے واقعے کی بھی شدید الفاظ میں مذمت کی اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ ناروے کے سفیر کو ملک بدر کرکے ناروے حکومت سے شدید احتجاج کرے کیونکہ قرآن پاک کی بے حرمتی سے مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچی ہے اور ایسے واقعات کا مستبل میں سدباب کیا جائے مقررین نے قراردادوں کے ذریعے بنوں میں جاری ظالمانہ گیس لوڈ شیڈنگ ختم کرنے،پی ٹی آئی کے فارن فنڈنگ کیس کے سلسلے میں روزانہ کی بنیاد پر سماعت کرکے جلد از جلد فیصلہ کرنے،قرآن پاک جلانے والے ناورے شہری کو پھانسی دینے،ناروے کے سفیرکو ملک بدر کرنے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ اپوزیشن جماعتوں کی تحریک مقاصد حاصل کرنے اور ملک پر مسلط کئے گئے غیر جمہوری لوگوں کو اقتدار کی کرسی سے ہٹانے تک جاری رہیگی۔

مزید : پشاورصفحہ آخر /ملتان صفحہ آخر