پبی،محکمہ خوراک نوشہرہ کی  کارروائی،متعدد دکانداروں   کو ہزاروں کے جرمانے

پبی،محکمہ خوراک نوشہرہ کی  کارروائی،متعدد دکانداروں   کو ہزاروں کے جرمانے

  



پبی (نما ئندہ پاکستان)محکمہ خوراک نوشہرہ کا مراجی اور کاکاصاحب  میں قصائی، فروٹ، مرغی فروشوں اور کریانہ سٹور  کے خلاف کاروائیاں پاکستان سیٹیزن پورٹل پر موصول ہونے کمپلینٹ پر ڈپٹی کمشنر شاہد علی خان اور  ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر کاشف احسان  کی خصوصی ہدایات پراسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر محمد  اکبر، فوڈ انسپکٹروحید اللہ یاسین اور فوڈ انسپکٹر آصف علی نے کاکاصاحب اور مراجی میں قصائی، مرغی / فروٹ فروشوں اور کریانہ سٹور  کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے زیادہ ریٹ چارج کرنے، ناقص صفائی، سرکاری نرخنامہ نہ ہونے پر اور زائد المعیاد مصالحہ جات پر فوڈ لاء ایکٹ کے تحت متعدد دکانداروں کو ہزاروں روپے جرمانے کر کے قو می خزانے میں جمع کئے اور ساتھ دوکانداروں کو سخت وارننگ نوٹس بھی جاری کر دئیے کہ آئندہ سرکاری ریٹ سے زائد وصول کئے اور ناقص صفا ئی پر جیل بھیج دینگے اس موقع پر مراجی اور کاکاصاحب میں کئی افراد نے محکمہ خوراک نوشہرہ کی اس کاروائی کو بہت زیادہ سراہا اور آءئندہ  کے لیے بھی ایسے دوکانداروں کے خلاف سخت سے سخت کاروائی کا مطالبہ کیاا نہوں نے مغززصارفین سے کہا کہ کسی قسم کی شکایت کی صورت میں اس فون نمبر:0923 9220095 پر رابطہ کریں 

مزید : پشاورصفحہ آخر /ملتان صفحہ آخر