میڈیکل بورڈ میں زرداری کے ذاتی معالجین کو شامل کیا جائے، سعید غنی

  میڈیکل بورڈ میں زرداری کے ذاتی معالجین کو شامل کیا جائے، سعید غنی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی کا کہنا ہے کہ حکومت سے ریلیف لینے کی کوئی ضرورت نہیں، آصف زرداری کی صحت سے متعلق قانونی حق مانگ رہے ہیں۔وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی نے سابق صدر آصف علی زرداری کے علاج کے لیے قائم میڈیکل بورڈ میں آصف زرداری کے ذاتی ڈاکٹرز کو بھی شامل کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم اپنا قانونی حق مانگ رہے ہیں۔سعید غنی کا کہنا ہے کہ حکومت سے منت نہیں کریں گے اور اپنے اصولی مؤقف پر قائم رہیں گے۔وزیرریلوے شیخ رشید کے بیان کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ ان کی باتوں کو اہمیت ہی کیوں دی جاتی ہے۔پیپلز پارٹی کے رہنما کا کہنا تھا کہ ہم جمعیت علمائے اسلام(ف) کے مطالبات کی حمایت کرتے ہیں۔
سعید غنی