بنوں،نامعلوم ملزمان کی فائرنگ  سے خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق

بنوں،نامعلوم ملزمان کی فائرنگ  سے خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق

  



بنوں (بیورورپورٹ)تھانہ میریان کی حدود میں نامعلم ملزمان نے فائرنگ کرکے خاتون سمیت دوافراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا رپورٹ کے مطابق تھانہ میریان کی حدود میں واقع کوٹکہ نادر شاہ اخون خیل نورڑ میں نامعلوم وجوہات کی بناء پر مبینہ ملزم نے فائرنگ کرکے روح نیاز ولد میرداد اور خطاب بی بی کو قتل کردیا،ملزمان موقع واردات سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے پولیس نے مقتول کے بھائی محمد فاروق کی رپورٹ پر مبینہ ملزمان رفیق اور سیاز خان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا قتل کی وجوہات معلوم نہ ہوسکیں۔

مزید : پشاورصفحہ آخر /ملتان صفحہ آخر