دیر بالا،بی اے،بی ایس سی اور بی کام کے ضمنی امتحانات 5دسمبر سے شروع ہونگے 

دیر بالا،بی اے،بی ایس سی اور بی کام کے ضمنی امتحانات 5دسمبر سے شروع ہونگے 

  



دیر بالا(نمائندہ پاکستان)شہید بینظیر بھٹو یونیورسٹی شرینگل کے بی اے،بی ایس سی،اور بی کام کے ضمنی امتحانات 5دسمبر سے شروع کرنے کا اعلان کر دیا گیا۔ شہید بینظیر بھٹو یونیورسٹی شرینگل کے کنٹرولر امتحانات صاحبزادہ مراد حسین کے آفس سے جاری اعلامیہ کے مطابق بی اے،بی ایس سی،اور بی کام کے سیشن2019کے ضمنی امتحانات 5دسمبر سے شروع ہونگے۔تمام امیدواروں کو رول نمبر سلپ انکے مستقل پتہ پر ارسال کی جا رہی ہے تمام امیدواران متعلقہ ڈاکخانہ اور کالجز سے اپنا رول نمبر سلپ وصول کرے۔3سمبر تک رول نمبر سلپ نہ ملنے کے صورت میں جامعہ کے شعبہ امتحانات سے ڈپلوکیٹ کاپی حاصل کرے۔تمام امیدوار اپنے امتحانی معلومات جامعہ کے آفیشل ویب سائٹ پر دیکھ سکتے ہے۔یاد رہے کہ دوران امتحان اصلی قومی شناختی کارڈ اور رول نمبر سلپ ساتھ رکھنا لازمی ہے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر /ملتان صفحہ آخر