پشاورکسٹم انٹیلی جنس کی کاروائیاں  منشیات اور 14ہزارکلوگرام آنارپر قبضہ

پشاورکسٹم انٹیلی جنس کی کاروائیاں  منشیات اور 14ہزارکلوگرام آنارپر قبضہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور (سٹی رپورٹر)پشاورکسٹم انٹیلی جنس اینڈ انویسٹی گیشن نے ایک ہفتہ کے دوران دو الگ الگ کاروائیاں کی ہیں جن میں منشیات اورہزاروں کلوگرام آنار کو قبضے میں لیا گیا ہے کسٹم انٹیلی جنس کو اطلاع تھی کہ سوزوکی مہران آلٹو کار نمبرایل ایکس ایس 554کے ذریعے منشیات پشاور موٹر وے سے پنجاب اور بعدازاں بیرون ملک سمگل کی جائے گی اس اطلاع پر ایڈیشنل ڈائریکٹر انٹیلی جنس سید فیصل بخاری نے ڈپٹی ڈائریکٹر نجیب ارجمند کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دیدی مذکورہ ٹیم نے پشاور موٹر وے ٹول پلازہ پر ناکہ بندی کی تو مطلوبہ موٹر کار ناکہ بندی سے گزر گئی جس کا پیچھا گیا کچھ فاصلہ طے کرنے کے بعد ڈرائیور گاڑی کو سڑک کنارے چھوڑ کر فرار ہو گیا تلاشی لینے پر گاڑی سے 4800گرام چر س برآمد ہوئی جس کی مالیت لاکھوں میں بتائی جاتی ہے عملے نے گاڑی اور منشیات تحویل میں لیکر تفتیش شروع کردی دوسری کاروائی کارخانو چیک پوسٹ پر کی گئی جس میں آنار سے بھر اایک ٹرک طورخم بارڈر پر جعلی کاغذات پر بنا کر پشاور کیلئے روانہ ہوا تھا اس سلسلہ میں بھی ٹیم بنائی گئی جنہوں نے کارخانو چیک پوسٹ پر گاڑی نمبر کے بی ایل 3813کوجب روکا اُس سے جی ڈی مانگی جب اُس کی تصدیق کرائی گئی تو وہ جعلی نکلی یعنی آنار کو بغیر ٹیکس ادا کیے سمگل کیا جا رہا تھا انٹیلی جنس عملے نے 14ہزار ایک سو دس کلو گرام آنار کو قبضے میں لیکر ڈرائیور کو بھی  گرفتار کر لیامارکیٹ میں ان آنار کی مالیت 21لاکھ سولہ ہزار پانچ سو روپے بتائی جاتی ہے گرفتار ڈرائیور سے مزید تفتیش جاری ہے