شانگلہ غیرت کے نام قتل  دو ملزمان کو عمر قید کی سزا

شانگلہ غیرت کے نام قتل  دو ملزمان کو عمر قید کی سزا

  



 الپوری(ڈسٹرکٹ رپورٹر)شانگلہ غیرت کے نام قتل دو ملزمان کو عمر قید کی سزا عدالت نے فیصلہ سنا دیا۔شانگلہ کے عدالت ماڈل کریمنل ٹرائل کورٹ کے جج حیات گل مہمند نے دہرے قتل کے مقدمے میں دو ملزمان کو عمر قید کی سزا سنائی۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ کماچ کے گاؤں ھشم خیل ڈب کے رہائیشی شمشیر علی اور مسماۃ ذرخیوہ کے قتل میں ملوث دو ملزمان احمد شاہ اور محمد ظاہر شاہ ساکنان کمبیلو،ھاشم خیل ڈب،کماچ کو جرم ثابت ہونے پرملزم احمد شاہ کو دو بار عمر قید جبکہ ملزم محمد ظاہر شاہ کو ایک بار عمر قید کی سزا سنائی اور ساتھ ہی ملزمان کو تین تین لاکھ روپے ورثہ مقتولین کو دینے کا حکم بھی سنایا۔ ملزمان پر الزام تھا کہ انہوں نے مقتولین ذر خیوہ اور شمشیر خان کو بیدردی سے قتل کیا تھا جس کے خلاف تھانہ کماچ میں مقدمہ علت نمبر 13مو رخہ 05/03/2019زیر دفعات 302/311/324/34 ت پ  درج کیا گیا۔ جسکی سماعت عدالت نے قلیل مدت میں مکمل کر کے استغاثہ نے ملزمان کے خلاف مقدمہ ثابت کیا اور یوں عدالت موصوف نے ملزمان کوعمر قید کی سزا سنائی۔اہلیان علاقہ نے عدالت کے اس فیصلہ کو سراہتے ہوئے قلیل مدت میں مقدمہ کے فیصلے کو خوش ائندقرار دیا۔۔

مزید : پشاورصفحہ آخر /ملتان صفحہ آخر