سرائے نورنگ،نامعلوم افراد کی فائرنگ سے نوجوان جاں بحق 

سرائے نورنگ،نامعلوم افراد کی فائرنگ سے نوجوان جاں بحق 

  



سرائے نورنگ(نمائندہ پاکستان)نامعلوم ملزمان نے ایک نوجوان کوقتل کرکے لاش گنڈی چوک کے قریب پھینک دی‘اس سلسلے میں تھانہ عصمت اللہ شہیدنورنگ پولیس نے میڈیاکے نمائندوں کورابطے پربتایاکہ لطف الرحمن ولد سیف الرحمن سکنہ محمدخان کنڈی نے اپنی مدعیت میں ایف آئی آردرج کراتے ہوئے پولیس کوبتایاکہ اُن کابیٹانویداللہ گزشتہ روزگھرسے نکل گیارات ہوگئی مگرواپس گھرنہیں آیاصبح جب ہو ئی تو اطلاع ملی کہ گنڈی چوک کے قر یب نو ید الر حما ن کی قتل شدہ نعش پڑی ہے اطلاع کو مصدقہ جا ن کر دیگر رشتہ دارو ں کے ہمراہ جا ئے وقوعہ گئے تو وہا ں اُن کی نعش پڑی تھی پو لیس نے نا معلو م افراد کے خلاف مقدمہ در ج کر کے تفتیش شروع کر دی۔

مزید : پشاورصفحہ آخر /ملتان صفحہ آخر