منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام بھار ی مقدار میں چرس اورافیون برآمد 

منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام بھار ی مقدار میں چرس اورافیون برآمد 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(کرائمز رپورٹر) کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے تھانہ سربند کی حدو د میں دو مختلف کارروائیوں کے دوران بھاری مقدارمیں منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے دو خواتین سمگلرز سمیت 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا، خواتین سمگلرز سواریوں کے روپ جبکہ ملزمان موٹر کار کے ذریعے میں منشیات سمگل کرنے کی کوشش کر رہے تھے، گرفتار ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران منشیات سمگلنگ میں ملوث ہونے کا اعتراف کر لیا ہے، جن کے قبضے سے مجموعی طور پر 35کلوگرام چرس،تین کلو گرام ہیروین اور4کلو گرام سے زائد افیون برآمد کر لی گئی ہے،جن کے خلاف مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی آپریشن ظہور بابر آفریدی کو خفیہ ذرائع سے اطلاع موصول ہوئی تھی کہ کسی بھی وقت ضلع خیبرکی جانب سے منشیات سمگل کرنے کی کوشش کی جائے گی،جس پر شہر میں داخل ہونے والے تمام اہم راستوں پر خصوصی ناکہ بندیاں کرکے چیکنگ کا عمل مزید سخت کرنے کی ہدایت کی گئی، ایس پی صدرڈویژن تصوراقبال کی نگرانی میں ڈی ایس پی بڈھ بیر گران اللہ اور ایس ایچ او تھانہ سربند عبدالقیوم سیکرٹری پل ناکہ بندی پر موجود تھے کہ اس دوران ایک مشکوک موٹرکار سوار شخص نے پولیس پارٹی کو دیکھ کر گاڑی چھوڑ کر فرار ہوا جو تلاشی لینے پر گاڑی کی خفیہ خانوں سے 29 کلوگرام چرس اور 1کلو گرام افیون برآمد کر لی گئی پولیس نے فرار ملزم ارمان علی ولد مرزا علی سکنہ کوکی خیل جمرود کی شناخت کر لی ہے جس کی گرفتاری جلد متوقع ہیاسی طرح تھانہ سربند پولیس نے لیڈیز پولیس کے ہمراہ کارروائی کے دوران سواریوں کے روپ میں منشیات سمگل کرنے والی دوخواتین مسماۃ(ک) اور مسماۃ(ن) کوگرفتار کرکے ان کے قبضے سے 6کلوگرام چرس اورتین کلو گرام سے زائد آفیون جبکہ تھانہ پہاڑی پورہ پولیس نے ملزمان غلام عاشق ولد ریاض اور سلیم ولد محمد علی کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے تین کلو گرام ہیروئن برآمد کر کے ان کے خلاف مقدمارت درج کر لی پولیس نے تمام ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے