صوابی کی ضلعی انتظامیہ کا پٹوار خانوں،ہسپتالوں اور سکولوں کا چانک دورہ

صوابی کی ضلعی انتظامیہ کا پٹوار خانوں،ہسپتالوں اور سکولوں کا چانک دورہ

  



صوابی(بیورورپورٹ) ضلع صوابی کی انتظامیہ نے ضلع کے مختلف پٹوار خانوں، ہسپتالوں، سکولوں اور دوکانوں پر چھاپے مارے اس سلسلے میں اے سی صوابی محمد احتشام الحق نے دورہ گدون کے موقع پر انجینئر سی اینڈ ڈبلیو کے ہمراہ اکیس روڈ کلیوں کو لائن حاضر کر دیا گیا اور سڑک کی مرمت کا کام شروع کرایا گیا گدون اسٹیٹ کے دورے کے موقع پر انہوں نے ہدایات جاری کی کہ عوام کو خالص دودھ مہیا کیا جائے۔ اے سی لاہور تابندہ طارق نے گورنمنٹ گرلز سکول نمبر تین اور گورنمنٹ پرائمری سکول مانکی کے دورے کے دوران عملے کی مجموعی حاضری اور سہولیات کی دستیابی کو چیک کیا اور طلباء سے بات چیت کے دوران نصابی اور غیر نصابی سر گر میوں میں حصہ لینے کی ترغیب دی انہوں نے انبار اور لاہور شاخ کے بازاروں کا دورہ کر کے اشیائے خوردونوش کی معیار اور قیمتوں کو چیک کیا اور کہا کہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔ اسی طرح اے سی لاہور ٹو ثناء حفیظ نے کھنڈہ، جبار پٹوار خانہ کو چیک کر کے ریکارڈ کو بہتر حالت میں پایا اسی طرح سرکاری اراضی کی شناخت اور پٹوارخانہ ہنڈ کی زمین کی حد بندی بھی کی گئی ایڈیشنل اے سی رزڑ عبدالمقسط نے پرائمری سکول نمبر ایک کرنل شیر کلے، جمال آباد، گورنمنٹ ہائی سکول کرنل شیر کلے اور سول ڈسپنسری کا دورہ بھی کیا ادویات و سٹاف رجسٹر کو چیک کیا گیا۔ مختلف پیٹرول پمپ کا دورہ کر کے گیج، واش روم، آگ بجھانے والے آلات اور کیمروں کی انسٹالیشن کو بھی چیک کیا گیا اے سی ٹوپی افتخار حسین نے پیہور ہائی لیول کنال کے توسیعی منصوبے کی ادائیگی کے حوالے سے دورہ کیا اور مختلف سرکاری سکولوں اور پٹوار خانوں کا دورہ بھی کیا۔ 

مزید : پشاورصفحہ آخر /ملتان صفحہ آخر