کوہاٹ،مقامی افراد کا سرکاری رہائش گاہوں پر قبضہ

کوہاٹ،مقامی افراد کا سرکاری رہائش گاہوں پر قبضہ

  



کوھاٹ (بیورو رپورٹ) ڈسٹرکٹ کونسل کالونی میں مقامی افراد نے سرکاری رہائش گاہوں پر قبضہ جما لیا غیر مقامی افراد کو مشکلات کا سامنا محکمہ بلدیات کے اعلیٰ افسران اور ضلعی انتظامیہ نے بھی آنکھیں بند کر لیں تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ کونسل کالونی کوھاٹ میں کوھاٹ شہر سے تعلق رکھنے والے کئی افسران نے اپنی آبائی رہائش گاہوں کو چھوڑ کر ڈیرے ڈال رکھے ہیں جس کی وجہ سے پشاور‘ نوشہرہ اور دیگر دور دراز شہروں سے کوھاٹ تبدیل ہو کر آنے والے افسران کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور کئی افسران رہائش کی سہولت نہ ہونے کی وجہ سے چند ہی مہینوں میں اپنا تبادلہ کروا لیتے ہیں دوسری جانب ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ کئی ایسے لوگ بھی ان رہائش گاہوں میں رہائش رکھے ہوئے ہیں جنہوں نے کسی اور کے نام پر بنگلہ الاٹ کروا رکھا ہے جبکہ ریٹائر ملازمین نے بھی اس کالونی کو باپ دادا کی جاگیر سمجھتے ہوئے ڈیرے ڈال رکھے ہیں جو کہ سراسر زیادتی ہے متاثرہ حلقوں نے نو تعینات سیکرٹری بلدیات اور ڈپٹی کمشنر کوھاٹ سے درخواست کی ہے کہ وہ ڈسٹرکٹ کونسل کالونی میں رہائش پذیر ریٹائر اور مقامی افسران اور اہلکاروں کو نوٹس جاری کر کے ان سے ان بنگلوں کو خالی کروا کر غیر مقامی اور دور دراز سے آئے افسران کو الاٹ کرنے کے احکامات جاری کیے جائیں۔ 

مزید : پشاورصفحہ آخر /ملتان صفحہ آخر