مہمند،طویل دورانیہ کی لوڈشیڈنگ کے ساتئے عوام کا احتجاجی مظاہرہ

مہمند،طویل دورانیہ کی لوڈشیڈنگ کے ساتئے عوام کا احتجاجی مظاہرہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مہمند (نمائندہ پاکستان) مہمند، بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ کے خلاف مظاہرہ۔ حلیمزئی چاندہ بازار میں عوام کا شدید احتجاج۔ پشاور ٹو باجوڑ شاہراہ پر دھرنا۔ مظا ہرین کا واپڈا حکام کے خلاف شدید نعرہ بازی۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے عوامی نیشنل پارٹی کے رہنماء مراد خان حلیمزئی، مسلم لیگ کے رہنماء  و دیگر نے کہا کہ تحصیل حلیمزئی میں واپڈا اہلکاروں کی جانب سے بجلی کی ناروااورظالمانہ لوڈ شیڈنگ سے عوام تنگ آچکے ہیں۔ اور علاقے میں پینے کے پانی ناپید ہو چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ روزانہ  22 گھنٹوں سے زیادہ بجلی مکمل طور پر غائب رہتی ہے۔ مظاہرین نے واپڈا اہلکاروں کے خلاف شدید نعرے لگائے۔ اور ایک گھنٹے کیلئے پشاور ٹو باجوڑ مین شاہراہ کو ہر قسم ٹریفک کیلئے بند رکھا گیا۔ علاوہ ازیں تحصیل خویزئی آٹا بازار میں بھی بجلی کے طویل لوڈشیڈنگ کے خلاف مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرے میں چار سو سے زیادہ لوگوں نے شرکت کی۔ مظاہرے میں زمونگ آواز تنظیم کے عہدیداروں نے بھی حصہ لیا۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے زمونگ آواز تنظیم کے صدر نعمت اللہ، عبدالرحمان فقیر سابقہ سنیٹر، کامل خان و دیگر نے کہا کہ ایک ماہ سے ہماری بجلی غائب ہے جس کی وجہ سے ہمیں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ بجلی کی بندش سے کاروبار زندگی مکمل طور پر رک گئی ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ہماری جلد از جلد بحال کر کے لوڈ شیڈنگ ختم کی جائے۔ انہوں نے دھمکی دی کہ اگر ہماری بجلی بحال نہ کی گئی تو ہم سخت سے سخت احتجاج پر مجبور ہو جائینگے۔