پاکستان نشان حیدر دفاع کونسل  کے زیر اہتمام پاک فوج اور  کشمیریوں سے اظہار یکجہتی ریلی

پاکستان نشان حیدر دفاع کونسل  کے زیر اہتمام پاک فوج اور  کشمیریوں سے اظہار ...

  



پشاور(سٹی رپورٹر)پاکستان نشان حیدر دفاع کونسل کے زیر اہتمام پاک فوج اور کشمیریوں سے اظہار یکجہتی ریلی نکالی گئی اور پشاور پریس کلب کے سامنے یکجہتی کا مظاہر ہ کیا گیا۔مظاہریں نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور برنز اٹھا رکھے تھ جس پر پاک فوج کے حق میں نعرے درج تھے۔مظاہرے کی قیادت کونسل کے صدر ایڈوکیٹ سپریم کورٹ حیات اللہ خان اور اقلیتیی وینگ کے شرکاء نے کی۔اس موقع پر مظاہرین کا کہنا تھا کہ کشمیر پر بھارت کا قبضہ ظلم کی انتہا ہے جسکی جتنی بھی مذمت کی  جائے کم ہے۔انہوں نے کہا کہ کشمیر پاکستان کا اٹوٹ انگ ہے اور ایک دن کشمیر پاکستان بن کے رہے گا۔انہوں نے کہا افواج پاکستان کے ہمراہ پوری قوم شانہ بشانہ کھڑی  ہے اور کشمیر کی آزادی ہی ہمارا مشن ہے جو پورا ہوکے رہے گا 

مزید : پشاورصفحہ آخر /ملتان صفحہ آخر