بنوں،فائرنگ کے دو الگ  واقعات میں 2 افراد زخمی

بنوں،فائرنگ کے دو الگ  واقعات میں 2 افراد زخمی

  



بنوں (بیورورپورٹ)فائرنگ کے دو الگ الگ واقعات میں دو افراد زخمی ہوگئے،تھانہ میراخیل کی حدود میں راستے کے تنازعہ پر مبینہ ملزم نے فائرنگ کرکے اپنے چچازاد کو زخمی کردیا تھانہ میراخیل کی حدود میں واقع باران کلہ داخلی حجرم خیل میں مبینہ ملزم نے فائرنگ کرکے ہمایون خان ولد نقیب اللہ خان باران کلہ داخلی حجرم خیل کو زخمی کردیا پولیس نے زخمی ہمایون کی رپورٹ پر مبینہ ملزم دلاباز خان ولد نیک نواز خان عرف مائنو گل سکنہ باران کلہ کے خلاف مقدمہ درج کرلای وجہ عداوت راستے پر تانزعہ بتائی گئی ہے۔تھانہ ککی کی حدود میں واقع نزد حبیب بینک ککی برانچ سابقہ قتل مقاتلہ کی دشمنی پر ملزم نے فائرنگ کرکے عبدالرشید خان ولد گل شائیز خان سکنہ شیر گل خوجڑی کو زخمی کردیا پولیس نے زخمی مدعی کی رپورٹ پر مبینہ ملزمان اختر زمان ولد فلک شیر سکنہ زیرزاد خوجڑی کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر /ملتان صفحہ آخر