بنوں،کالعدم تنظیم کیلئے چندہ  اکٹھا کرنے والا ملزم گرفتار

بنوں،کالعدم تنظیم کیلئے چندہ  اکٹھا کرنے والا ملزم گرفتار

  



بنوں (نمائندہ پاکستان)محکمہ انسداد دہشت گردی بنوں کی بروقت کارروائی,کالعدم تنظیم کیلئے چندہ اکٹھا اور منشیات فروشی کرنے والا مبینہ ملزم کو گرفتار کرلیا محکمہ انسداد دہشت گردی نے مخبر کی اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے مبینہ ملزم کو لکی مروت سے گرفتار کرلیا ملزم سے منشیات بھی برآمد کرلی واضح رہے کہ مبینہ ملزم محکمہ انسداد دہشت گردی کو کئی مقدمات میں مطلوب تھا اور اُنہوں نے کالعدم تنظیم کیلئے چندہ اکھٹااور منشیات فروشی کرتا تھا اس کی شناخت لیاقت خان کے نام سے ہوئی اس کا تعلق کالعدم تنظیم شاہ حسین گروپ سے ہے,

مزید : پشاورصفحہ آخر /ملتان صفحہ آخر