ٹورازم زونز کا قیام،محکمہ سیاحت اور ورلڈ بینک کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط

ٹورازم زونز کا قیام،محکمہ سیاحت اور ورلڈ بینک کے مابین مفاہمتی یادداشت پر ...

  



پشاور (سٹی رپورٹر)محکمہ سیاحت خیبرپختونخوا اور ورلڈ بینک کے مابین صوبے میں نئے سیاحتی زونز کی تعمیر اور دیگر منصوبوں کی تکمیل کے پراجیکٹ ''خیبرپختونخوامربوط سیاحت کی ترقی کے منصوبے''کی مفاہمتی یاداشت پر دستخط ہو گئے، اس موقع پر وفاقی وزیر برائے اقتصادی امورحماد اظہر،سیکرٹری معاشی امور ڈویژن اسلام آبادنور احمد،سیکرٹری محکمہ سیاحت، کھیل، آثارقدیمہ، میوزیم و امور نوجوانان کامران رحمان،ورلڈ بینک کنٹری ڈائریکٹرالانگو (Illango)، پراجیکٹ ڈائریکٹر کائٹ توصیف خالد، سینئر پرائیویٹ سیکٹرسپیشلسٹ ورلڈ بینک کرن افضل سمیت ورلڈ بینک کے عہدیداران اور دیگر اہم شخصیات موجود تھیں،مفاہمتی یاداشت کے تحت ورلڈ بینک محکمہ سیاحت خیبرپختونخوا کے پراجیکٹ ''خیبرپختونخوامیں مربوط سیاحت کی ترقی کے منصوبے''(KITE) کیلئے 70 ملین ڈالر کی رقم دے گا، جس کا بنیادی مقصد صوبے میں نئے سیاحتی مقامات کا فروغ اور موجودہ سیاحتی مقامات کی استداد کو بڑھانا ہے جبکہ ساتھ ہی اس پراجیکٹ میں ایکو ٹورازم پر بھی خاص زور دیا گیا ہے تاکہ سیاحت کے فروغ اور نئے سیاحتی مقامات کی تعمیر کے ساتھ ساتھ ماحول دوست سیاحت کو بھی فروغ دیا جا سکے، پراجیکٹ کے تحت صوبے میں نئے سیاحتی زونز کی تعمیر، سرمایہ کاری کے انتظام کے منصوبوں کے ذریعے صوبائی انفراسٹرکچر کی تعمیر، صوبے میں پائیدار سیاحت کی ترقی کے ذریعہ ادارہ جاتی صلاحیت کو تقویت دینا، سیاحت کے اثاثوں کو بڑھانا، پبلک پرائیوئٹ پارٹنر شپ کی منصوبہ بندی اور قیام، اسٹیک ہولڈرز کے اشتراک سے ماحولیاتی تحفظ کیلئے حکمت عملی تیار کرنا، تاریخی ورثہ کی جگہوں کا تحفظ اور دیگر امور شامل ہیں،مزید اس پراجیکٹ میں صوبے کی سیاحت کے ماحولیاتی نظام کو مستحکم کرنا ہے،موجودہ اور نئے سیاحتی مقامات پر قوائد و ضع کرنا، پرائیویٹ سیکٹر کی حوصلہ افزائی، سیاحت کے کاروباری اداروں کیلئے لائسنس سازی کا طریقہ کاروضع کرنا ہے، اس کے علاوہ ٹورازم زونز کی ترقی کیلئے منصوبہ بندی، ڈیزائننگ اور مفصل مطالعات جیسے بنیادی سروے، ٹوپوگرافک سروے،میونسپل پلائننگ، ماسٹر وغیرہ شامل ہیں، آثارقدیمہ اور تاریخی ورثہ کے مقامات کے تحفظ اور انتظامات میں معاونت جس میں مذہبی اہمیت کی حامل جگہیں بھی شامل ہیں، مالیاتی انتظام، کاروباری مہارتوں اور مارکیٹنگ کی مہارتوں میں اضافہ کے ذریعے مصنوعات اور خدمات کو بہتر بنانا، منصوبے کا ایک جز انفراسٹرکچر، پلائننگ اور ڈیویلپمنٹ ہے جس کے تحت ٹورازم زونز کے قیام پر خصوصی توجہ ہو گی، ٹورازم زونز کے منصوبے میں شامل اہم سرگرمیوں میں سڑکیں، راستے، ٹریک، پانی کی فراہمی، صفائی، بجلی اور دیگر سہولیات، ٹورازم زونز اور اسکے ماحول میں بحالی، ری سائیکل قابل فضلہ جمع کرکے کچرے کی درجہ بندی کرنااور دیگر سامان کی فراہمی شامل ہے، پراجیکٹ میں شامل مینجمنٹ اور صلاحیت کی بہتری ہے اس جز کا مقصد حکومت خیبرپختونخوا میں مطلوبہ ادارہ جارتی صلاحیتوں کی ترقی اور ان کی فراہمی ہے جس سے سیاحت کے شعبے کے تحت اصلاحات اور سرگرمیوں کا نفاذاور صوبے بھر میں موجودہ و نئے سیاحتی مقامات کا موثر انتظام کرنا ہے 

مزید : پشاورصفحہ آخر /ملتان صفحہ آخر