ملٹری کورٹ کی سزاؤں کے خلاف دائررٹ درخواستوں کی سماعت ملتوی 

ملٹری کورٹ کی سزاؤں کے خلاف دائررٹ درخواستوں کی سماعت ملتوی 

  



پشاور(نیوزرپورٹر) عدالت عالیہ پشاور میں اٹارنی جنرل کیجانب سے درخواست پر ملٹری کورٹ کی سزاؤں کے خلاف دائررٹ درخواستوں کی سماعت ملتوی کردی گئی، ہائی کورٹ کے جسٹس محمد ابراہیم خان اور جسٹس عبدالشکور پر مشتمل دورکنی بینچ نے کیس کی سماعت شروع کی تو اٹارنی جنرل کی جانب سے درخواست پیش کی گئی جس میں سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کی گئی،عدالت عالیہ کی جانب سے ملٹری کورٹس سے سزاپانے والے افراد سے متعلق کیسز کی سماعت کیلئے 26نومبر منتخب کی گئی تھی تاہم ان کیسزپرسماعت 17 دسمبرتک کیلئے ملتوی کردی گئی ہے۔ 

مزید : پشاورصفحہ آخر /ملتان صفحہ آخر