جے یو آئی کے مرکزی رہنما مفتی کفایت اللہ پر قاتلانہ حملہ
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) جمعیت علمائے اسلام ف (جے یو آئی ) کے مرکزی رہنما مفتی کفایت اللہ پر مانسہرہ انٹرچینج کے قریب قاتلانہ حملہ ہوا ہے۔
ذرائع کے مطابق گزشتہ شب مفتی کفایت اللہ اور انکے صاحبزادے پہ حملہ ہوا۔چند نامعلوم افراد نے ان کی گاڑی پہ دھاوا بولا اور کوئی گفتگو کئے بغیر دونوں پر بدترین تشدد کیا اور فرار ہو گئے،حملے کے نتیجے میں مفتی کفایت اللہ کا ایک ہاتھ فریکچر ہوا اور جسم پر چوٹیں آئیں۔
جے یو آئی (ایف)کے مرکزی رہنما کو ابتدائی طبی امداد کےلئے مانسہرہ ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ان کو طبی امداد دی جا رہی ہے تاہم ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے ۔دوسری جانب پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔