آرمی چیف کی تعیناتی وزیراعظم کااختیارہے،شفقت محمود

آرمی چیف کی تعیناتی وزیراعظم کااختیارہے،شفقت محمود
آرمی چیف کی تعیناتی وزیراعظم کااختیارہے،شفقت محمود

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کہتے ہیں کہ غیرمعمولی حالات کے پیش نظرمدت ملازمت میں توسیع کافیصلہ کیاگیا۔نجی ٹی وی کے مطابق اپنے ایک بیان میں شفقت محمود نے کہا ہے کہ آرمی چیف کی تعیناتی وزیراعظم کااختیارہے،صدرنے وزیراعظم کی تجویزپرآرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کی۔آرٹیکل 243کے تحت وزیراعظم صدرکوتجویزدے سکتے ہیںاور صدرنے بھی آرٹیکل 243کے تحت مدت ملازمت میں توسیع کی منظوری دی۔ کئی ماہ پہلےوزیراعظم نے ایکسٹینشن دینے کی خواہش ظاہرکی تھی۔شفقت محمود نے کہا کہ آرمی ریگولیشن255کے تحت جنرل کیانی کوتوسیع دی گئی تھی۔انہوں نے بتایا کہ سرحدوں پرغیرمعمولی حالات کی وجہ سے مدت ملازمت میں توسیع دی گئی،آپریشن ردالفسادمیں جنرل باجوہ کابہت اہم کردار ہے۔انہوں نے کہابھارت نے مقبوضہ کشمیرمیں کرفیولگارکھاہے۔ بھارت کوئی فالس فلیگ آپریشن کرسکتاہے،اور باربارپاکستان کودھمکیاں دے رہا ہے اوردریاو¿ں کاپانی روکنے کی بھی دھمکی دےرہاہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ سابق آرمی چیف جنرل کیانی کی مدت ملازمت میں بھی توسیع کی گئی تھی۔وفاقی کابینہ نے آرٹیکل 255کےرولزمیں ترمیم کی۔

مزید :

قومی -