آو آئی سی کے بہت شکر گزار ہیں، وہ واحد فورم ہے جو ہمیشہ کشمیر کی آزادی اور پرامن تصفیہ کی حمائت کررہا ہے: سردار مسعود خان

آو آئی سی کے بہت شکر گزار ہیں، وہ واحد فورم ہے جو ہمیشہ کشمیر کی آزادی اور ...
آو آئی سی کے بہت شکر گزار ہیں، وہ واحد فورم ہے جو ہمیشہ کشمیر کی آزادی اور پرامن تصفیہ کی حمائت کررہا ہے: سردار مسعود خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

جدہ(محمد اکرم اسد) سعودی عرب نے ہمیشہ کشمیر پر پاکستان کے موقف کی ہمایت کی ہے جس کے لئے بحثیت صدر آزاد کشمیر میں سعودی حکومت اور عوام کا بے حد مشکور ہوں یہ بات صدر آزاد جموں و کشمیر سردار مسعود خان نے اخباری نمائندوں سے ملاقات میں کہی ۔

انہوں نے کہا کہ میں آو آئی سی کے سیکریٹری جنرل،او آئی سی کی کمیٹی برائے انسانی حقوق سے ملاقات کی اور کشمیر کی صورتحال بتائی انہیں دعوت دی کہ وہ پاکستان کا دورہ کریں کیونکہ بھارت تو انہیں کبھی اجازت نہیں دیگا وہ اپنی ہٹ دھرمی پر قائم ہے اور کشمیر کی اصل صورتحال کبھی عالمی اداروں کو دکھانا نہیں چاہتا ۔دنیا میں پہلا موقع ہے کہ کہیں سو سے زیادہ دنوں تک کرفیو نافذ ہے۔ ہم آو آئی سی کے بہت شکر گزار ہیں کہ واحد فورم ہے جو ہمیشہ کشمیر کی آزادی اور پرامن تصفیہ کی حمائت کررہا ہے ہندوستان  کی جانب سے 5 اگست کی کارروائی کے بعد کشمیر کے معاملات اور انکے فوری حل کیلئے اپنا موقف اور سکرپٹ تبدیل کرنا ہوگا ۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ امریکی صدر ٹرمپ نے وزیر اعظم عمران خان سے کشمیر پر ثالثی کی پیشکش کی تھی مگر ساتھ ہی مودی کی رضامندی کی شرط لگائی تھی ۔اسکا مطلب ہے انہوں نے لال جھنڈی دکھا دی ۔

سردار مسعود خان نے کہا کہ اس وقت عالمی میڈیا اور انسانی حقوق کے ادارے کشمیر میں بھارتی ظلم و ستم کی بھر پور مذمت کررہے ہیں سردار مسعود خان نے کہا کہ کشمیری طلباء کی اعلی تعلیم کے لئے وظائف پر آو آئی سی سے بات کررہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر کی حکومت تحریک آزادی  کشمیر کیلئے پر امن طور پر سرگرمی سے مصروف ہے۔ ہم حکومت پاکستان  کا شکرگزار ہیں کہ وہ پچھلے 70 سال سے تمام حکومتیں بھارتی مظالم سے نجات دلانے کیلئے کوشاں ہیں ۔

مزید :

عرب دنیا -