او آئی سی پلیٹ فارم کے ذریعے کشمیر میں جاری مظالم بند کرائے جائیں: فردوس عاشق اعوان

او آئی سی پلیٹ فارم کے ذریعے کشمیر میں جاری مظالم بند کرائے جائیں: فردوس عاشق ...
او آئی سی پلیٹ فارم کے ذریعے کشمیر میں جاری مظالم بند کرائے جائیں: فردوس عاشق اعوان

  



جدہ(محمد اکرم اسد) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے پاکستان قونصلیٹ جنرل میں صحافیوں اور پی ٹی آئی کے اراکین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب کے ساتھ ہمارے برادرانہ تعلقات ہیں اور ہمارےبیس بلین سے زائد کے پروجیکٹ سعودی حکومت کے ساتھ چل رہے ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ حج میں روڈ ٹو مکہ پروجیکٹ وزیر اعظم عمران خان کے کہنے پر شروع کیا۔سعودیہ کے ساتھ قریبی تعلقات ہیں اور او آئی سی میں سعودیہ کلیدی کردار کرے۔او آئی سی پلیٹ فارم کے ذریعے کشمیر میں جاری مظالم بند کرائے جائیں۔

ہزاروں نہیں بلکہ لاکھوں لوگ اس وقت کشمیر میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں،پاکستان حکومت سمیت ہم سب کی دلی خواہش ہے کہ او آئی سی مسئلہ کشمیر پر نوٹس لے۔ ہم بابری مسجد جیسے مقدس مقامات کے تحفظ کے لیے دنیا کو جھنجھوڑتے رہیں گے اور بھارت کا انتہا پسندانہ چہرہ دنیا کو دکھاتے رہیں گے۔

انکا یہ بھی کہنا تھا کہ سعودی عرب کی ترقی میں پاکستانی کمیونٹی کا بھی بہت بڑا کردار ہے۔اوورسیز کے دل ملک سے باہر رہنے کے باوجود پاکستان کے لیے دھڑکتے ہیں۔سعودی عرب کے ساتھ لانگ ٹرم اقدامات ہیں اور مشکل کی گھڑی میں ہمارے ساتھ معاشی حالات بہتر کرنے کے لیے جو رول ادا کیا ہے اس پر ہم انکے شکر گزار ہیں۔

پاکستانی کمیونٹی ہماری ترجمان ہے،نیا پاکستان بنانے میں آپ سب کا بہت اہم کردار ہے،ہماری دلی خواہش ہے کہ ہمارے ادارے مضبوط ہوں اور ہم مزید ترقی کریں۔پاکستان میں پیاز ٹماٹر انڈیا سے آ رہا تھا جب ہم نے پلوامہ واقعے کے بعد تجارت بند کی تو مارکیٹ میں شارٹج ہو گئی۔ہم ملک کو سائنسی طریقے سے ترقی کی طرف لیکر جا رہے ہیں۔سی پیک میں چائنہ سے انسٹرا اسٹرکچر کے ساتھ فشری اور زراعت کا بھی معاہدہ کیا ہے۔سعودی عرب اور چائنا ہر مشکل وقت میں پاکستان کے ساتھ کھڑے ہوتے ہیں۔

انشاءاللہ ہر حال میں سبز پاسپورٹ کی عزت بحال کرنی ہے۔عاشی طور پر ملک کو مستحکم کرنا ہے،وزیر اعظم عمران خان کے احساسات و خیالات سیکرٹری جنرل او آئی سی تک پہنچا دیئے ہیں،ہم سعودی عرب کی منڈی میں اپنی مصنوعات لانا چاہتے ہیں۔

مزید : عرب دنیا