بھارت کشمیر میں فاشسٹ نظریات مسلط کرنا چاہتاہے،وزیراعظم

بھارت کشمیر میں فاشسٹ نظریات مسلط کرنا چاہتاہے،وزیراعظم
بھارت کشمیر میں فاشسٹ نظریات مسلط کرنا چاہتاہے،وزیراعظم

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز نے سو سے زائد دنوں سے محاصرہ کررکھا ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے امریکا میں بھارتی قونصل جنرل کے مقبوضہ کشمیرمیں اسرائیلی ماڈل لانے کے بیان پرردعمل میں کہا کہ اسرائیلی ماڈل لانے کا بیان بھارتی حکومت کی فسطائی سوچ کی عکاسی ہے۔ 

مقبوضہ کشمیر میں اسرائیلی ماڈل لائے جانے کی خبر پر ٹویٹ کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز نے سو سے زائد دنوں سے محاصرہ کررکھا ہے اور وہاں کشمیریوں کے ساتھ انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزیوں کا سلسلہ جاری ہے۔انہوں نے کہا طاقتور ممالک اپنے تجارتی مفادات بچانے کیلئے چپ ہیں۔واضح رہے کہ نیویارک میں بھارتی قونصلیٹ کے ایک افسر نے کہا ہے کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں ہندو آبادی بڑھانے کیلئے اسرائیل ماڈل لارہے ہیں۔

مزید : قومی