آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کےخلاف ازخودنوٹس کا معاملہ ،وکیل فروغ نسیم نے سپریم کورٹ میں وکالت نامہ جمع کرا دیا

آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کےخلاف ازخودنوٹس کا معاملہ ،وکیل فروغ نسیم ...
آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کےخلاف ازخودنوٹس کا معاملہ ،وکیل فروغ نسیم نے سپریم کورٹ میں وکالت نامہ جمع کرا دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کےخلاف ازخودنوٹس کے معاملے پر سماعت شروع ہو گئی ۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے وکیل فروغ نسیم نے سپریم کورٹ میں وکالت نامہ جمع کرا دیا۔
تفصیلات کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع کےخلاف درخواست پر سماعت شروع ہو گئی،چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ کیس کی سماعت کررہا ہے ۔اٹارنی جنرل انور منصور ،اعظم سواتی ،پارلیمانی سیکرٹری قانون و انصاف ملیکہ بخاری ،فروغ نسیم اور شہزاداکبر سپریم کورٹ پہنچ گئے۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے وکیل فروغ نسیم نے سپریم کورٹ میں وکالت نامہ جمع کرا دیا۔