آرمی چیف کی ایکسٹینشن کا مکمل اختیار صرف وزیراعظم کو حاصل ہے ،عدالت مداخلت نہیں کر سکتی ،اعتزاز احسن

آرمی چیف کی ایکسٹینشن کا مکمل اختیار صرف وزیراعظم کو حاصل ہے ،عدالت مداخلت ...
آرمی چیف کی ایکسٹینشن کا مکمل اختیار صرف وزیراعظم کو حاصل ہے ،عدالت مداخلت نہیں کر سکتی ،اعتزاز احسن

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)معروف قانون دان اعتزاز احسن نے کہا کہ آرمی چیف کی ایکسٹینشن کا مکمل اختیار صرف وزیراعظم کو حاصل ہے ،آرمی چیف کی تقرری میں عدالت مداخلت نہیں کر سکتی ۔

نجی ٹی وی جی این این نیوز کے مطابق معروف قانون دان اعتزاز احسن نے کہاہے کہ آرمی چیف کی ایکسٹینشن کا مکمل اختیار صرف وزیراعظم کو حاصل ہے ،آرمی چیف کی تقرری میں عدالت مداخلت نہیں کر سکتی ۔اعتزاز احسن نے کہا کہ وزیراعظم کی ایڈوائس پر صدر نے آرمی چیف کو توسیع دی تو کوئی قانونی قباحت نہیں ،عدالت کواس معاملے پر مداخلت کاکوئی اختیار نہیں ۔انہوں نے کہا کہ کابینہ کے کتنے ارکان نے حمایت کی یا نہیں یہ بات بھی اہم نہیں ۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد