نجی ہسپتال میں وارڈ بوائے کی معذور مریضہ کیساتھ زیادتی کی کوشش، ایسی خبرآگئی کہ شیطان بھی شرما جائے

نجی ہسپتال میں وارڈ بوائے کی معذور مریضہ کیساتھ زیادتی کی کوشش، ایسی خبرآگئی ...
نجی ہسپتال میں وارڈ بوائے کی معذور مریضہ کیساتھ زیادتی کی کوشش، ایسی خبرآگئی کہ شیطان بھی شرما جائے

  



کراچی (ویب ڈیسک) کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں نجی ہسپتال میں معذور خاتون مریضہ سے مبینہ زیادتی کی کوشش کرنے والے وارڈ بوائے کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔

روزنامہ جنگ کے مطابق گلشن اقبال بلاک 2 میں واقع نجی ہسپتال میں مبینہ طور پرمعذور خاتون سے زیادتی کے الزام میں وارڈبوائے گلشن کو گرفتار کیا گیا ہے۔متاثرہ خاتون کے شوہر ارشد کے مطابق وہ اپنی بیگم کو گزشتہ روز طبیعت بگڑ جانے پر گلشن اقبال میں واقع نجی ہسپتال لے کر گیا جہاں پر ڈاکٹروں نے مریضہ کو آئی سی یو میں داخل کرکے اہل خانہ کو یہ کہہ کر گھر بھیج دیا کہ مریضہ کا خیال اسپتال انتظامیہ خود رکھے گی۔

متاثرہ خاتون کے شوہر ارشد نے بتایا کہ جب وہ صبح ہسپتال آیا تو بیگم رو رہی تھیں پوچھنے پر خاتون نے بتایا کہ ان کے ساتھ زیادتی کی کوشش کی گئی ہے۔متاثرہ خاتون کے بھائی کی جانب سے ملزم کے خلاف گلشن اقبال تھانہ میں مقدمہ درج کرادیا گیا ہے۔پولیس کی جانب سے ہسپتال کی حاصل کی جانیوالی فوٹیجزمیں ملزم وارڈ بوائے کو دروازہ بند کرتے دیکھا جاسکتا ہے ، پولیس کا کہنا ہے کہ وارڈ بوائے نے اعتراف کرلیا ہے۔

مزید : علاقائی /سندھ /کراچی