"درخت رات کو آکسیجن دیتے ہیں" جوش خطابت میں وزیراعظم کی زبان پھسلنے سے ان کے منہ سے نئی تھیوری نکل گئی
اسلام آباد(ویب ڈیسک)جوش خطابت میں وزیراعظم عمران خان کی زبان ایک بار پھر پھسل گئی اور ان کے منہ سے ایک انوکھی تھیوری نکل گئی۔ عمران خان اس سے پہلے بھی اپنی تقاریر میں تاریخی، جغرافیائی اور اعداد و شمار کی غلطیاں کر چکے ہیں۔
روزنامہ جنگ کے مطابق گزشتہ روزکلین اینڈ گرین پاکستان انڈیکس کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں وزیراعظم عمران خان جوش خطابت میں ایک بار پھر غلطی کر گئے۔ وزیراعظم روانی میں کہہ گئے کہ ’درخت رات کو آکسیجن دیتے ہیں‘۔خیال رہے کہ درخت دن میں آکسیجن دیتے ہیں اور رات کو کاربن ڈائی آکسائیڈ کا اخراج کرتے ہیں۔