سی ڈی اے کی زمین پر پرائیویٹ ہاﺅسنگ سوسائٹی کیلئے سڑک کیسے نکالی گئی؟چیف جسٹس اسلام آبادہائیکورٹ سی ڈی اے اراضی پرعلیم خان کی نجی ہاﺅسنگ سوسائٹی کے قبضے پر برہم

سی ڈی اے کی زمین پر پرائیویٹ ہاﺅسنگ سوسائٹی کیلئے سڑک کیسے نکالی گئی؟چیف ...
سی ڈی اے کی زمین پر پرائیویٹ ہاﺅسنگ سوسائٹی کیلئے سڑک کیسے نکالی گئی؟چیف جسٹس اسلام آبادہائیکورٹ سی ڈی اے اراضی پرعلیم خان کی نجی ہاﺅسنگ سوسائٹی کے قبضے پر برہم

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آبادہائیکورٹ نے سی ڈی اے اراضی پر علیم خان کی نجی ہاﺅسنگ سوسائٹی کے قبضے کے معاملے چیئرمین سی ڈی اے کو کل ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ڈائریکٹر سی ڈی اے لینڈاور سی ڈی اے افسروں پر برہمی کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ سی ڈی اے کی زمین پر پرائیویٹ ہاﺅسنگ سوسائٹی کیلئے سڑک کیسے نکالی گئی؟

تفصیلات کے مطابق اسلام آبادہائیکورٹ میں سی ڈی اے اراضی پر رہنما پی ٹی آئی علیم خان کی نجی ہاﺅسنگ سوسائٹی کے قبضے کے معاملے کی سماعت ہوئی، چیف جسٹس اطہر من اللہ کی سربراہی میں بنچ نے سماعت کی ،چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ڈائریکٹر سی ڈی اے لینڈاور سی ڈی اے افسروں پر برہمی کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ سنجیدہ معاملہ ہے یہاں ہو کیا رہا ہے؟کیا یہ قانون کی حکمرانی ہے؟چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ سی ڈی اے کی زمین پر پرائیویٹ ہاﺅسنگ سوسائٹی کیلئے سڑک کیسے نکالی گئی؟آپ کو معلوم ہے اس زمین کی کیا قیمت ہے ؟سی ڈی اے بااثر افراد کوفائدہ پہنچارہا ہے، اسلام آبادہائیکورٹ چیئرمین سی ڈی اے کو کل ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد