افریقی ممالک سے قریبی روابط کے خواہاں ،ویزوں کے حصول کیلئے آسانیاں پیدا کررہے ہیں,وزیر خارجہ

افریقی ممالک سے قریبی روابط کے خواہاں ،ویزوں کے حصول کیلئے آسانیاں پیدا ...
افریقی ممالک سے قریبی روابط کے خواہاں ،ویزوں کے حصول کیلئے آسانیاں پیدا کررہے ہیں,وزیر خارجہ

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کہتے ہیں کہ پاکستان افریقی ممالک سے قریبی روابط کا خواہش مند ہے۔ سفیروں کی کانفرس سے خطاب کرتے ہوئے وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے کہا کہ پاکستان کے افریقی ملکوں کے ساتھ اچھےسیاسی، سفارتی اورعسکری تعلقات ہیں۔افریقی ممالک سے قریبی شراکت داری کے خواہاں ہیں۔انہوں نے کہا افریقی ملکوں سے روابط تیز کرنے کے ساتھ ساتھ ویزوں کے حصول کیلئے آسانیاں پیدا کررہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اسلام آباد میں سات سو سے زائد سفارتی اہلکارتربیت حاصل کررہے ہیں جو مستقبل میں اس تربیت کی روشنی میں کارکردگی بڑھا سکیں گے۔

مزید : قومی