" وزیر اعظم نے مجھ سے درخواست کی کہ آپ کا بڑا احسان ہو گا کہ آپ ۔۔۔ " بالآخر بیرسٹر فروغ نسیم خود بول پڑے

" وزیر اعظم نے مجھ سے درخواست کی کہ آپ کا بڑا احسان ہو گا کہ آپ ۔۔۔ " بالآخر ...

  



اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)سابق وفاقی وزیر قانون بیرسٹر فروغ نسیم نے کہا ہے کہ  ان کا  وکالت کا لائسنس معطل نہیں ہوا۔ میرے متعلق مسلسل غلط خبریں چلائی گئیں خود کو رضا کارانہ طور پر پیش کیا، قوم کے لئے ہمیشہ حا ضر ہوں۔

بیرسٹر فروغ نسیم نے کہا کہ وزیر اعظم نے مجھ سے درخواست کی کہ آپ کا بڑا احسان ہو گا کہ آپ آرمی چیف کی جانب سے بطور وکیل سپریم کورٹ میں پیش ہوں۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے مجھے کیس کے فٰیصلے کے فورا بعد کابینہ میں واپس آنے کی ہدایت کی ہے۔

فروغ نسیم نے کہا کہ کسی نے میرا وکالت کا لائسنس معطل ہو نے سے متعلق غلط خبر پھیلائی ہے۔ میرا لائسنس معطل نہیں ہوا۔ میرے پاس سپریم کورٹ اور اٹارنی جنرل کا آرڈر موجود ہے۔ پاکستان بار کونسل کے پاس لائسنس معطلی کا کوئی جواز نہیں ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق منگل کے روز ایک بیان میں بیرسٹر فروغ نسیم نے کہا ہے کہ میرے متعلق مستقل غلط خبریں چلائی گئیں۔آج بدھ کو عدالت میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا وکیل ہو نگا، انہوں نے کہا کہ خود کو رضا کارانہ طور پر پیش کیا۔قوم کے لئے ہمیشہ حاضر ہوں۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد