ایل این جی کیس، مفتاح اسماعیل کی درخواست ضمانت سماعت کیلئے مقرر

ایل این جی کیس، مفتاح اسماعیل کی درخواست ضمانت سماعت کیلئے مقرر
ایل این جی کیس، مفتاح اسماعیل کی درخواست ضمانت سماعت کیلئے مقرر

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے ایل این جی کیس میں ضمانت حاصل کرنے کے لیے ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا ہے، عدالت نے درخواست آج ہی سماعت کیلئے مقرر کردی۔چیف جسٹس اطہر من اللہ اورجسٹس میاں گل حسن اورنگزیب سماعت کرینگے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر کی گئی درخواست میں قومی احتساب بیورو(نیب) اور سیکرٹری قانون کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست گزار نے عدالت استدعا کی کہ کیس کے فیصلے تک ضمانت پر رہا کیا جائے۔

خیال رہے کہ مذکورہ کیس میں سابق وزیراعظم اور سابق وزیرخزانہ جوڈیشل ریمانڈ پر ہیں۔ قومی احتساب بیورو نے سابق وزیراعظم کو جولائی 2019 میں اور مفتاح اسماعیل کو سات اگست کو حراست میں لیا تھا۔ن لیگ کے سابق دور حکومت میں اس وقت کے وزیر پیٹرولیم شاہد خاقان عباسی نے قطر کے ساتھ ایل این جی درآمد کرنے کا معاہدہ کیا تھا۔سابق وزیر پر الزام ہے کہ انہوں نے ایل این جی کی درآمد اور تقسیم کا 220 ارب روپے کا ٹھیکہ دیا جس میں وہ خود حصہ دار ہیں۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد