آرمی چیف کی توسیع پر سماعت،اٹارنی جنرل اور فروغ نسیم کی وقفے کے دوران وزیراعظم سے ملاقات

آرمی چیف کی توسیع پر سماعت،اٹارنی جنرل اور فروغ نسیم کی وقفے کے دوران ...
آرمی چیف کی توسیع پر سماعت،اٹارنی جنرل اور فروغ نسیم کی وقفے کے دوران وزیراعظم سے ملاقات

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اٹارنی جنرل انور منصور اور مستعفی وزیرقانون فروغ نسیم نے وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کی ہے۔تفصیلات کے مطابق آرمی چیف کی توسیع سے متعلق کیس کی سماعت میں وقفے کے دوران اٹارنی جنرل انور منصور نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی۔جی این این کے مطابق ملاقات میں اٹارنی جنرل کے ساتھ فروغ نسیم بھی موجود تھے۔ جی این این کے مطابق فروغ نسیم اور اٹارنی جنرل نے وزیراعظم کو کیس سے متعلق بریفنگ دی۔وزیراعظم نے فروغ نسیم اور اٹارنی جنرل کو اہم گائیڈ لائنز بھی دیں۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی توسیع کے خلاف دائر درخواست پر سماعت  ہوئی  اس دوران سپریم کورٹ نے اٹارنی جنرل پر سوالات کی بوچھاڑ کردی۔اٹارنی جنرل نے عدالت میں آرمی چیف کی توسیع سے متعلق کابینہ سے منظور شدہ نئی سمری جمع کرائی جبکہ سپریم کورٹ نے  کیس کی سماعت ایک بجے تک ملتوی کردی تھی ۔

  عدالت نے ریمارکس دیئے تھے  کہ یہ بات طے ہے کہ ہم نے جن غلطیوں کی نشاندہی کی انہیں تسلیم کرکے ٹھیک کرلیاگیاہے۔جس پر اٹارنی جنرل  کہا انہیں غلطی تسلیم نہیں کیاگیا۔سماعت کے آغاز پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ ذرائع ابلاغ پر چلنے والی یہ خبر درست نہیں کہ سپریم کورٹ نے اس معاملے کا ازخود نوٹس لیا ہے اور یہ کہ عدالت اب بھی درخواست گزار ریاض حنیف راہی کی درخواست ہی سن رہی ہے۔

 آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع سے متعلق کیس میں جنرل باجوہ کی طرف سے فروغ نسیم پیش ہوئے ہیں اور اپنا وکالت نامہ بھی جمع کرادیا۔چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ اس کیس کی سماعت کررہا ہے بینچ میں جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس مشیر عالم شامل ہیں۔

مزید : قومی