انگلینڈ کے خلاف سیریز کیلئے قومی خواتین کرکٹ ٹیم کا اعلان

انگلینڈ کے خلاف سیریز کیلئے قومی خواتین کرکٹ ٹیم کا اعلان
انگلینڈ کے خلاف سیریز کیلئے قومی خواتین کرکٹ ٹیم کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) انگلینڈ کے خلاف سیریز کیلئے قومی خواتین کرکٹ ٹیم کا اعلان کردیاگیا،3 ایک روزہ اور 3 ٹی 20 میچز کی سیریز کیلئے علیحدہ علیحدہ سکواڈ کااعلان کیا گیا،جبکہ بنگلہ دیش کے خلاف ایک روزہ اور ٹی 20 سیریز میں شریک قومی سکواڈ میں4 ،4 تبدیلیاں کی گئی ہیں ۔
میڈیارپورٹس کے مطابق کائنات حفیظ اوررامین شمیم پہلی بار قومی خواتین ایک روزہ کرکٹ ٹیم کا حصہ ہیں،15 سالہ لیگ سپنر عروب شاہ کو پہلی بار ٹی 20 ٹیم میں شامل کیاگیا،آل راﺅنڈر نداڈار کی دونوں سکواڈ میں واپسی ہو گئی۔
رپورٹ کے مطابق15 رکنی قومی ایک روزہ خواتین کرکٹ ٹیم کی قیادت بسمعہ معروف کریں گی ،کھلاڑیوں میں عالیہ ریاض،انعم امین ،عروب شاہ،ڈیانہ بیگ اور فاطمہ ثنا شامل ہیں جبکہ جویریہ خان ،کائنات حفیظ،ناہیدہ خان،نشرہ سندھو،نداڈار اور عمیمہ سہیل بھی ٹیم میں شامل ہیں ،عروج ممتاز کاکہنا ہے کہ ثنامیرنے پہلی بار کسی سیریز سے دوری اختیار کی،ثنا میرسے اختلافات نہیں وہ بہترین کھلاڑی ہیں ان کی کمی محسوس کریں گے ۔

مزید :

کھیل -