پی ایم ایل این یو اے ای کی طرف سے محمد نواز شریف کی صحت یابی کے لئے دعائیہ تقریب

پی ایم ایل این یو اے ای کی طرف سے محمد نواز شریف کی صحت یابی کے لئے دعائیہ ...
پی ایم ایل این یو اے ای کی طرف سے محمد نواز شریف کی صحت یابی کے لئے دعائیہ تقریب

  



دبئی (طاہر منیر طاہر) بسلسلہ علاج لندن جانے کے بعد پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد اور سابقہ وزیراعظم محمد نواز شریف کی صحت یابی کے لئے دبئی میں ایک خصوصی دعائیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب کا اہتمام پاکستان مسلم لیگ ن متحدہ عرب امارات کے صدر چودھری محمد الطاف نے کیا جس میں پی ایم ایل این یو اے ای کے عہدیداران و کارکنان نے بھاری تعداد میں شرکت کی۔

اس موقع پر چودھری محمد الطاف صدر پی ایم ایل این امارات نے کہا کہ محمد نواز شریف کو علاج کی اجازت ملنے کے باوجود موجودہ حکومت نے جس طرح روکے رکھا وہ قابل مذمت ہے۔ محمد نواز شریف کے علاج میں رکاوٹ ڈالی گئی جس سے ان کی طبیعت اور خراب ہوئی اگر انہیں بروقت جانے دیا جاتا تو محمد نواز شریف کی صحت زیادہ خراب نہ ہوتی۔ چودھری محمد الطاف نے کہا کہ حکومت کے تاخیری حربوں کے باوجود علاج کی غرض سے لندن چلے گئے جہاں ان کا علاج جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف پاکستان کے عوام کے دلوں کی دھڑکن ہیں یہی وجہ ہے کہ ہر محب وطن پاکستانی ان کی صحت کے لئے دعا گو ہے۔

پی ایم ایل این کے اس اجلاس میں پاکستان مسلم لیگ ن یو اے ای کے چیئرمین شیخ محمد عارف، سینئر نائب صدر چودھری عبدالغفار، پی ایم ایل این دبئی کے صدر چودھری ظفر اقبال، پی ایم ایل این آزاد کشمیر کے صدر سردار محمد الطاف، یو اے ای پی ایم ایل این کے سینئر نائب صدر چودھری خالد بشیر، انفارمیشن سیکرٹری راجہ ابوبکر آفندی، نائب صدر ڈاکٹر محبوب احمد، نائب صدر راجہ خالد محمود، یوتھ ونگ کے صدر چودھری رضا شاہد، میڈیا کوآرڈینیٹر سلیمان خان، غلام صدیق اعوان، راجہ طارق محمود، عاشق سواتی، محمد نعیم راجہ، رانا یوسف غفار، ملک مسعود احمد، عارف عامر منہاس، زوہیب ارشاد اور دیگر بہت سے کارکنان نے شرکت کی۔ اس تقریب کے انعقاد کے موقع پر سابقہ وزیر خزانہ اور پاکستان مسلم لیگ ن اوورسیز کے صدر محمد اسحق ڈار نے بذریعہ فون چودھری محمد الطاف کا شکریہ ادا کیا۔

مزید : عرب دنیا