بنگلہ دیش کی قومی کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان کس چیز کیساتھ مشروط کر دیا گیا؟ ایسی خبر آ گئی کہ آپ بھی حیران رہ جائیں

بنگلہ دیش کی قومی کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان کس چیز کیساتھ مشروط کر دیا گیا؟ ...
بنگلہ دیش کی قومی کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان کس چیز کیساتھ مشروط کر دیا گیا؟ ایسی خبر آ گئی کہ آپ بھی حیران رہ جائیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) دورہ پاکستان کیلئے بنگلہ دیشی ٹیم کو سیکیورٹی کلیئرنس کا انتظار ہے اور بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) نظام الدین چوہدری کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی کے حوالے سے گرین سگنل ملتے ہی ٹور کیلئے تیار ہوں گے۔
تفصیلات کے مطابق مقامی میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بی سی بی کے چیف ایگزیکٹیو نظام الدین چوہدری نے کہاکہ بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم کو 18 جنوری کو پاکستان روانہ ہونا ہے لیکن اس کا حتمی فیصلہ سیکیورٹی کلیئرنس ملنے پر ہوگا، سیکیورٹی دورے کے بعد ہماری ویمنز اور انڈر 16 بوائز ٹیمیں کھیلنے کیلئے گئی تھیں لیکن ابھی تک قومی ٹیم کیلئے کلیئرنس نہیں ملی، پاکستان میں بنگلہ دیش کا ہائی کمیشن ہے جبکہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) بھی سیکیورٹی کا آزادانہ جائزہ لیتی ہے،ان کی جانب سے گرین سگنل ملتے ہی ٹور کیلئے تیار ہوں گے۔
نظام الدین چوہدری نے امید ظاہر کی کہ پاکستان کے ساتھ سیریز کا انعقاد ممکن ہوجائے گا، ویمنز اور انڈر 16 بوائز ٹیموں کے دورے کامیاب رہے، آپ کہہ سکتے ہیں کہ اس دوران کوئی غیر معمولی صورتحال پیدا نہ ہوئی تو کلیئرنس مل جائے گی لیکن ہمیں آفیشل رپورٹ کا انتظار کرنا ہوگا۔

مزید :

کھیل -