”میں کھیلنے کیلئے بھی پوری طرح تیار ہوں اور۔۔۔“ امام الحق نے اعلان کر دیا

”میں کھیلنے کیلئے بھی پوری طرح تیار ہوں اور۔۔۔“ امام الحق نے اعلان کر دیا
”میں کھیلنے کیلئے بھی پوری طرح تیار ہوں اور۔۔۔“ امام الحق نے اعلان کر دیا

  



ایڈیلیڈ (ڈیلی پاکستان آن لائن) برسبین ٹیسٹ باہر بیٹھ کر دیکھنے والے اوپنر امام الحق ایڈیلیڈ میں ایکشن میں آنے کیلئے تیار ہیں جن کا کہنا ہے کہ وکٹ اچھی نظر آ رہی ہے جبکہ ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ ہونے کی وجہ سے سٹیڈیم میں رونق لگنے کا بھی قوی امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق پریس کانفرنس کرتے ہوئے امام الحق نے کہا کہ برسبین میں جیت تو نہیں سکے لیکن بابر اعظم اور محمد رضوان کی مزاحمت نے دیگر کھلاڑیوں کا حوصلہ بھی جوان کیا ہے، پر اعتماد ہیں کہ ایڈیلیڈ میں کم بیک کریں گے، میچ سے قبل دو روز نیٹ سیشنز میں پنک بال کو کھیلنے کی پریکٹس کا موقع ملے گا، امید ہے بیٹسمین کنڈیشنز سے ہم آہنگ ہوجائیں گے۔

ایک سوال کے جواب میں امام الحق نے کہا کہ ایڈیلیڈ ٹیسٹ میں اپنی شرکت کے بارے میں یقینی طور کچھ نہیں کہہ سکتا لیکن ایک پروفیشنل کرکٹر کو ہمیشہ تیار رہنا چاہیے۔ سٹیو سمتھ بہترین بیٹسمین اور یاسر شاہ ذہنی طور پر مضبوط ہیں، دونوں کے درمیان اچھا مقابلہ دیکھنے کو ملے گا، مصنوعی روشنیوں میں پنک بال کے ساتھ ایکشن میں نظر آنے والے محمد عباس کینگروز کیلئے مشکلات پیدا کرسکتے ہیں، فاسٹ باﺅلر فٹ اور موقع ملنے پر بھرپور فائدہ اٹھانے کیلئے تیار ہیں۔

مزید : کھیل