ابہام نہیں کہ وزیراعظم کسی کوبھی آرمی چیف مقرر کرسکتے ہیں،آپ یہ بتائیں کہ۔۔۔جسٹس منصور علی شاہ نے آرمی چیف کی مدت ملازمت کیس میں اہم نکتہ اٹھادیا

ابہام نہیں کہ وزیراعظم کسی کوبھی آرمی چیف مقرر کرسکتے ہیں،آپ یہ بتائیں ...
ابہام نہیں کہ وزیراعظم کسی کوبھی آرمی چیف مقرر کرسکتے ہیں،آپ یہ بتائیں کہ۔۔۔جسٹس منصور علی شاہ نے آرمی چیف کی مدت ملازمت کیس میں اہم نکتہ اٹھادیا

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران جسٹس منصور علی شاہ نے اہم نکتہ اٹھا دیا،جسٹس منصور علی شاہ نے کہا کہ آرمی چیف کاتقرر وزیراعظم کا اختیار ہے یہ بات واضح ہے،ابہام نہیں کہ وزیراعظم کسی کوبھی آرمی چیف مقرر کرسکتے ہیں،آپ یہ بتائیں ریٹائرڈ آرمی چیف کو دوبارہ لگایاجاسکتا ہے یا نہیں۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ آف پاکستان میں آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع سے متعلق کیس کی سماعت وقفے کے بعد دوبارہ شروع ہو گئی، چیف جسٹس آصف سعیدکھوسہ کی سربراہی میں جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس مظہر عالم کی سربراہی میں بنچ سماعت کررہا ہے، اٹارنی جنرل آف پاکستان انور منصور خان دلائل دے رہے ہیں ۔

دوران سماعت جسٹس منصور علی شاہ نے اہم نکتہ اٹھادیامجسٹس منصور علی شاہ نے کہا کہ آرمی چیف کاتقرر وزیراعظم کا اختیار ہے یہ بات واضح ہے،ابہام نہیں کہ وزیراعظم کسی کوبھی آرمی چیف مقرر کرسکتے ہیں،آپ یہ بتائیں ریٹائرڈ آرمی چیف کو دوبارہ لگایاجاسکتا ہے یا نہیں۔اس سوال کا واضح جواب آئے تو مسئلہ حل ہوگا۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد