فواد عالم نے ایک اور شاندار ریکارڈ اپنے نام کر لیا

فواد عالم نے ایک اور شاندار ریکارڈ اپنے نام کر لیا
فواد عالم نے ایک اور شاندار ریکارڈ اپنے نام کر لیا

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی فواد عالم نے ڈومیسٹک کرکٹ میں 33 ویں سنچری سکور کر کے فرسٹ کلاس کرکس میں 12,000 رنز مکمل کر لئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ڈومیسٹک کرکٹ کے مستند بیٹسمین فواد عالم نے یہ کارنامہ قائد اعظم ٹرافی میں سندھ کی نمائندگی کرتے ہوئے سدرن پنجاب کے خلاف میچ میں بنایا۔اِس کے ساتھ ہی فواد عالم نے سنچری بھی مکمل کی جو رواں سیزن کی تیسری سنچری ہے، فواد عالم 164 ویں فرسٹ کلاس میچ میں 33ویں سنچری سکور کرچکے ہیں اور ہوم گراﺅنڈ نیشنل سٹیڈیم کراچی میں ان کی آٹھویں سنچری ہے۔

فرسٹ کلاس کرکٹ میں ان کا بہترین سکور 296 رنز ناٹ آﺅٹ ہے, ڈومیسٹک کرکٹ میں تسلسل کے ساتھ کارکردگی دکھانے کے باوجود بھی فواد عالم کو مسلسل نظر انداز کیا جارہا ہے۔واضح رہے کہ فواد عالم نے پاکستان کی جانب سے اپنا آخری ٹیسٹ 10 سال قبل نیوزی لینڈ کیخلاف کھیلا تھا جبکہ آخری ون ڈے میں 2015ءمیں گرین شرٹس کی نمائندگی کی تھی۔

مزید : کھیل