آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع سے متعلق کیس ،پاکستان بار کونسل نے آرمی چیف کے وکیل پر اعتراض عائد کردیا

آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع سے متعلق کیس ،پاکستان بار کونسل نے آرمی چیف ...
آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع سے متعلق کیس ،پاکستان بار کونسل نے آرمی چیف کے وکیل پر اعتراض عائد کردیا

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران پاکستان بار کونسل نے آرمی چیف کے وکیل فروغ نسیم پر اعتراض عائد کردیا۔

نجی ٹی وی 92 نیوز کے مطابق سپریم کورٹ نے آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع سے متعلق کیس میں آدھے گھنٹے کا وقفہ کردیا،چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے کہاکہ تازہ دم ہو کر دلائل سنیں گے،اس کیس کافیصلہ ہوناچاہئے ،چیف جسٹس پاکستان نے استفسار کیا کہ آرمی چیف کی مدت ملازمت کب ختم ہو رہی ہے،آرمی چیف کے وکیل فروغ نسیم نے کہا کہ کل رات 12 بجے آرمی چیف کی مدت ملازمت ختم ہو جائے گی۔

چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ اٹارنی جنرل تو کہتے ہیں جنرل ریٹائرڈ نہیں ہوتا،پاکستان بار کونسل نے فروغ نسیم کے روسٹرم پر آنے پر اعتراض عائد کردیا،چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ فروغ نسیم کے لائسنس معطلی کا بھی مسئلہ ہے، ابھی ہم نے انہیں دلائل کیلئے نہیں بلایا،پاکستان بار کونسل کے موقف کا احساس ہے ،ابھی توہم اٹارنی جنرل کو سن رہے ہیں ۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد