سرفراز احمد نے سنچری بنا ڈالی

سرفراز احمد نے سنچری بنا ڈالی
سرفراز احمد نے سنچری بنا ڈالی

  



کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد نے فرسٹ کلاس کرکٹ میں 5 سال بعد سنچری سکور کر کے قومی ٹیم میں واپسی کا سفر شروع کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل سٹیڈیم کراچی میں جاری قائد اعظم ٹرافی کے ساتویں راﺅنڈ کے میچ میں سندھ کے کپتان سرفرازاحمد نے سدرن پنجاب کے خلاف سنچری سکور کر ڈالی۔ سرفرازنے فرسٹ کلاس کرکٹ میں 5 سال بعد سنچری اسکورکی ہے جبکہ آخری سنچری انہوں نے 2014 ءمیں نیوزی لینڈ کے خلاف دبئی میں سکور کی تھی۔

سابق کپتان نے 155 ویں فرسٹ کلاس میچ میں 11 ویں سنچری سکور کی ہے۔واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے سری لنکا کے خلاف ٹی 20 سیریزمیں 0-3 سے کلین سوئپ کے بعد سرفرازاحمد کوتینوں فارمیٹ کی کپتانی سے فارغ کردیا تھا۔

مزید : کھیل