”ہم کوئی سیریز نیوٹرل مقام پر نہیں کھیلیں گے“ پی سی بی نے سب سے شاندار اعلان کر دیا

”ہم کوئی سیریز نیوٹرل مقام پر نہیں کھیلیں گے“ پی سی بی نے سب سے شاندار اعلان ...
”ہم کوئی سیریز نیوٹرل مقام پر نہیں کھیلیں گے“ پی سی بی نے سب سے شاندار اعلان کر دیا

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ایک بارپھر ہوم سیریز ملک میں کھیلنے کا اعادہ کرتے ہوئے واضح اعلان کیاہے کہ بنگلہ دیش کے خلاف سیریز سمیت پاکستان کوئی بھی سیریز نیوٹرل مقام پر نہیں کھیلے گا۔

پی سی بی ترجمان کے مطابق بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے خلاف دو ٹیسٹ اور تین ٹی 20 میچوں کیلئے ابتدائی شیڈول بنگلہ دیش کرکٹ بورڈکو ارسال کر دیا گیا ہے جس میں سیریز کے آغاز میں پہلے ٹیسٹ میچز رکھنے کی تجویز دی گئی ہے۔دوسرے مرحلے میں ٹی 20 میچز ہوں گے اور اس حوالے سے دونوں بورڈز کے درمیان بات چیت جاری ہے اور چند روز تک اس شیڈول پر مزید پیش رفت ہوگی۔بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کا سیکیورٹی وفد لاہور اور کراچی کے وینو کا جائزہ لے چکاہے جبکہ بنگلہ دیش کی ویمن اور انڈر16 بوائز ٹیم پاکستان میں کھیل چکی ہے۔

دوسری جانب ذرائع کے مطابق اب سیریز کو دو حصوں میں الگ الگ مقام پرکرانا ممکن نہیں۔پی سی بی پاکستان سپرلیگ سمیت اپنی تمام ہوم سیریز ملک میں کھیلنے کی پالیسی بناچکاہے،جس کو اب بدلنا ممکن نہیں۔بنگلادیش کے خلاف دو ٹیسٹ میچز آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہیں اور اگر بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ ٹیسٹ میچز کھیلنے نہیں آتا توپھر اسے پوائنٹس سے محروم ہونا پڑے گا۔

مزید : کھیل