وزیر اعظم کی زیر صدارت ہنگامی اجلاس جاری ، آرمی چیف بھی پہنچ گئے

وزیر اعظم کی زیر صدارت ہنگامی اجلاس جاری ، آرمی چیف بھی پہنچ گئے
وزیر اعظم کی زیر صدارت ہنگامی اجلاس جاری ، آرمی چیف بھی پہنچ گئے

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) آرمی چیف جنر ل قمرجاوید باجوہ وزیر اعظم ہاﺅس پہنچ گئے ، آرمی چیف موجودہ حالات کے تناظر میں اہم وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کریں گے ۔

نجی نیوزچینل کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ وزیر اعظم ہاﺅ س پہنچ گئے ہیں جہاں وہ وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کریں گے ۔ آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کے حوالے سے سپریم کورٹ میں زیر سماعت کیس کے پیش نظر یہ ملاقات انتہائی اہمیت کی حامل ہے ۔ وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اہم اجلاس جاری ہے جس میں آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ شریک ہیں ۔ اجلاس میں سینئروزراءاور پی ٹی آئی رہنما اورحکومت کی قانونی ٹیم بھی شریک ہے۔ قانونی ٹیم کی جانب سے آرمی چیف کے توسیع پر سپریم کورٹ کے اعتراضات پر بریفنگ دی گئی ہے ۔

واضح رہے سپریم کورٹ میںآرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع کے معاملے پر ہونے والی طویل سماعت چیف جسٹس آصف سعیدکھوسہ کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی جبکہ دیگرججوں میں جسٹس مظہر عالم خان میاں خیل اور جسٹس سید منصور علی شاہ شامل تھے۔اٹارنی جنرل کی جانب سے تفصیلی دلائل کے بعد سماعت کل تک کیلئے ملتوی کردی گئی۔ سماعت کے موقع پر چیف جسٹس نے کہاکہ وزیر اعظم نے نئی تقرری کی سفارش کی اور صدر نے توسیع دی،کیا لکھا ہے اور کیا بھیج رہے؟ہیں یہ بھی پڑھنے کی زحمت نہیں کی،سمری،ایڈوائس،نوٹی فکیشن جس طرح بنائے لگتا ہے وزارتِ قانون نے بہت محنت سے یہ معاملہ خراب کیا،ابھی بھی وقت ہے حکومت دیکھے کہ وہ کیاکررہی ہے؟حکومت کل تک حل نکالے بصورت دیگرہم نے آئین کاحلف اٹھایا ہے اورآئینی ذمہ داری پوری کریں گے۔

مزید : Breaking News /قومی /اہم خبریں