کرکٹ کا سب سے ”وزنی“ کھلاڑی افغان ٹیم پر اکیلا ہی ”بھاری“ پڑ گیا

کرکٹ کا سب سے ”وزنی“ کھلاڑی افغان ٹیم پر اکیلا ہی ”بھاری“ پڑ گیا
کرکٹ کا سب سے ”وزنی“ کھلاڑی افغان ٹیم پر اکیلا ہی ”بھاری“ پڑ گیا

  



لکھنو (ڈیلی پاکستان آن لائن) ٹیسٹ کرکٹ کا سب سے وزنی کھلاڑی ’راہکیم کورنوال‘ اکیلا ہی افغانستان کی ٹیم پر بھاری پڑ گیا جن کی تباہ کن باﺅلنگ کے سامنے افغان کھلاڑی ٹک نہ سکے اور پوری ٹیم 187 رنز پر آﺅٹ ہو گئی، ویسٹ انڈیز نے پہلی اننگز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 68 رنز بنا لئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق بھارت رتنا شری اٹل بہاری واجپائی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے گئے جا رہے میچ میں ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا جو بھاری بھر کم راہکیم کارنوال نے درست ثابت کر دیا۔

افغانستان کی جانب سے جاوید احمد نے سب سے زیادہ 39 رنز بنائے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں ابراہیم زدران نے 17، احسان اللہ جنت نے 24، رحمت شاہ نے 4، اصغر افغان نے 4، ناصر جمال نے 2، افصر زازئی نے 32، راشد خان نے 1، امیر حمزہ نے 34 اور یامین احمدزئی نے 18 رنز بنائے۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے راہکیم کورنوال نے عمدہ باﺅلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے افغانستان کے 7 کھلاڑیوں کو چلتا کیا جبکہ جیسن ہولڈر نے 2، اور جومیل واریکن نے 1 وکٹ حاصل کی۔

پہلے روز کا کھیل ختم ہونے تک ویسٹ انڈین ٹیم نے 2 وکٹوں کے نقصان پر 68 رنز بنائے جبکہ جون کیمبل 30 اور شمار بروکس 19 رنز بنا کر کریز پر موجود ہیں۔ آﺅٹ ہونے والے کھلاڑیوں میں کریگ بریتھ ویٹ اور شائی ہوپ شامل ہیں جنہوں نے بالترتیب 11 اور 19 رنز بنائے۔

مزید : کھیل