چلتی بس میں مسافروں کے سامنے اپنے دوست کے ساتھ جسمانی تعلق قائم کرنے والی لڑکی کے خلاف عدالت نے بڑا حکم دے دیا

چلتی بس میں مسافروں کے سامنے اپنے دوست کے ساتھ جسمانی تعلق قائم کرنے والی ...
چلتی بس میں مسافروں کے سامنے اپنے دوست کے ساتھ جسمانی تعلق قائم کرنے والی لڑکی کے خلاف عدالت نے بڑا حکم دے دیا

  



کینبرا (ڈیلی پاکستان آن لائن) آسٹریلیا میں ایک عدالت نے اس خاتون کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے ہیں جس پر الزام ہے کہ اس نے چلتی بس میں مسافروں کے سامنے اپنے دوست کے ساتھ جسمانی تعلق قائم کیا تھا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق 31 سالہ آسٹریلین خاتون اور اس کے 24 سالہ دوست نے رواں برس 29 مارچ میں چلتی بس میں ہی مسافروں کے سامنے جسمانی تعلق قائم کیا۔ واقعہ نیو ساﺅتھ ویلز میں پیش آیا جس پر ان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ۔

کارروائی کے دوران مسافروں اور ڈرائیور کے بیانات بھی قلم بند کیے گئے، ڈرائیور نے اپنے بیان میں کہا کہ اس نے عقب نما آئینے میں دونوں ملزمان کو فحش حرکات کرتے ہوئے دیکھا جس کے بعد بس کو سٹاپ پر روکا اور دونوں کو اترنے کا کہا لیکن انہوں نے آگے سے بد تمیزی شروع کردی۔

عدالتی کارروائی کے مطابق 24 سالہ نوجوان کے بارے میں یہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ اس کی ذہنی حالت ٹھیک نہیں ہے جس کے باعث اس کے خلاف الزامات ختم کردیے گئے تھے تاہم 31 سالہ خاتون کو 26 نومبر کو نیو کاسل کی ایک عدالت نے سزا سنانی تھی۔ کیس کے فیصلے کے روز خاتون عدالت میں پیش نہیں ہوئی جس کے باعث عدالت نے اس کی گرفتاری کے وارنٹ جاری کردیے ہیں۔

مزید : ڈیلی بائیٹس