دوسرے ٹیسٹ میں کون سے نوجوان باﺅلر کے ڈیبیو کا امکان ہے اور کون باہر بیٹھے گا؟ شائقین کیلئے بالآخر خوشخبری آ گئی

دوسرے ٹیسٹ میں کون سے نوجوان باﺅلر کے ڈیبیو کا امکان ہے اور کون باہر بیٹھے ...
دوسرے ٹیسٹ میں کون سے نوجوان باﺅلر کے ڈیبیو کا امکان ہے اور کون باہر بیٹھے گا؟ شائقین کیلئے بالآخر خوشخبری آ گئی

  



ایڈیلیڈ (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ 29 نومبر بروز جمعہ کھیلا جائے گا جو ڈے اینڈ نائٹ ہے اور اس میں گلابی گیند استعمال کی جائے گی، پاکستان کو سیریز کے پہلے میچ میں اننگز اور پانچ رنز کی شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

پہلے ٹیسٹ میچ میں شکست کے باعث قومی ٹیم کی سلیکشن پر انگلیاں اٹھنے کے بعد دوسرے ٹیسٹ کیلئے حتمی الیون میں تبدیلیاں کرنے کا فیصلہ کیا جا چکا ہے اور ذرائع کا کہنا ہے کہ ناصرف پاکستان کے نوجوان فاسٹ باﺅلر موسیٰ خان اس میچ میں ڈیبیو کریں گے بلکہ امام الحق اور محمد عباس کو بھی ٹیم کا حصہ بنایا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق امام الحق کو حارث سہیل کی جگہ ٹیم میں شامل کیا جائے گا جبکہ محمد عباس عمران خان سینئر کو تبدیل کریں گے جنہوں نے وارم اپ میچز میں تو عمدہ کارکردگی دکھائی تھی البتہ پہلے ٹیسٹ میچ میں متاثر کرنے میں ناکام رہے۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ موسیٰ خان کو نسیم شاہ کی جگہ ٹیم میں شامل کیا جائے گا جنہیں آسٹریلیا کے خلاف ڈیبیو ٹیسٹ میں مجموعی طور پر بہتر کارکردگی دکھانے پر پوری دنیا میں سراہا گیا ہے تاہم ان تبدیلیوں سے متعلق حتمی فیصلہ میچ سے کچھ دیر قبل ہی کیا جائے گا۔

مزید : کھیل