لاہور پارکنگ کمپنی کی تنظیم نو کرنے کا فیصلہ

لاہور پارکنگ کمپنی کی تنظیم نو کرنے کا فیصلہ
لاہور پارکنگ کمپنی کی تنظیم نو کرنے کا فیصلہ

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)پنجاب حکومت نے لاہور پارکنگ کمپنی کی تنظیم نوکرنے کافیصلہ کیاہے ، نئی انتظامیہ نے کمپنی کی ساکھ بحال کرنے کا جامع لائحہ عمل تیارکرکے اس پر عمل درآمد کا آغاز کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور پارکنگ کمپنی سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کا ایک ذیلی ادارہ ہے جو کہ کمپینز آرڈننس 1984کے تحت ایس ای سی پی میں رجسٹرڈ ہے، کمپنی 2012 میں اپنے آغاز ہی سے مختلف قسم کے الزامات کی زد میں رہی جن میں سیا سی بھرتیوں اور کرپشن کے الزامات سر فہر ست تھے ،انہی وجوہ کی بنا پر پنجاب حکومت نے کمپنی کی تنظیم نو کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ترجمان کے مطابق  کمپنی کی موجودہ موجودہ انتظامیہ نے2018کے وسط میں ذمہ داریاں سنبھالیں،اِس وقت کمپنی کے کئی سابق سینئرمنیجرز زیر حراست تھے، نئی انتظامیہ نے کمپنی کی ساکھ بحال کرنے کاجامع لائحہ عمل تیارکرکے اس پر عمل درآمد کا آغاز کر دیا۔کرپشن زدہ ماحول کو بدلنے کے لیے کا لی بھیڑوں کی صفائی ضروری سمجھی گئی،کمپنی رولزکے مطابق ایک کامیاب اینٹی کرپشن مہم چلائی گی اور ٹھوس شواہد کی بنیاد پر کرپشن میں ملوث پائے گئے تقربیا200 اہلکاروں کو برخاست کر دیاگیا ،اِن میں ورکرز سپروائزر، انسپکٹر، اسسٹنٹ منیجر عہدہ کے اہلکار شامل تھے، کرپشن میں سب سے زیادہ ملوث سپروائزر عہدے کے اہلکار تھے جنہوں نے کمپنی کو مجموعی طور پر کروڑوں روپے کا نقصان پہنچایا ،اُن میں سے بیشتر اس وقت اینٹی کر پشن پنجاب اور پولیس کے زیر تفتیش ہیں۔ترجمان کا کہناتھاکہ لاہور پارکنگ کےسٹاف کی تنظیم وتربیت اور فلاع و بہبود پر خاص توجہ دے رہی ہے،اِس سلسلے میں مندرجہ ذیل اقدامات پہلی مرتبہ کیے گئے ہیں،جن میں  تما م ورکر کی انرولمنٹ،حکومت کی ہدایات کے مطابق تنخواہ میں اضافہ،سوشل سیکیورٹی رجسٹریشن کے ذریعہ مفت علاج، ای او بی میں رجسٹریشن اور پنشن کاحصول ،کمپنی کٹ کا اجرا،بنک کے ذریعہ ماہانہ تنخواہ کی ادائیگی،کمپنی کے شناختی کار ڈکا اجراءوغیرہ ہیں۔

لاہور پارکنگ کمپنی  کے ترجمان کا  کہنا تھا کہ  بدقسمتی سے کرپشن کی بنیاد پرکمپنی سے فارغ کیے گئے شرپسند عناصر اپنے مخصوص مفادات کے لیے کمپنی کو میڈیا میں بدنام کرتے ہیں اور آئے دن جھوٹ پر مبنی خبریں شائع کراتے رہتے ہیں، لاہور پارکنگ کمپنی میڈیا کے ذمہ داران سے درخواست کرتی ہے کہ کمپنی کے خلاف کوئی خبرشائع یا نشرکرنے کے سے پہلے کمپنی کا موقف ضرور حاصل کر لیاکریں، ترجمان کے علاوہ انتظامیہ کے سینئرعہدیداران بھی حسب ضرورت وضاحت کے لیے دستیاب ہوں گے،امید کی جاتی ہے کہ میڈیا کمپنی کی ترقی اور استحکام میں اسکا ساتھ دے گا اور ان برخاست شدہ عناصر کا آلہ کار نہیں بنے گا۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور