آرمی چیف کی توسیع کے حوالے سے جاری بحران کا مستقبل کیا ہوگا؟ ارشاد بھٹی نے بڑا دعویٰ کردیا

آرمی چیف کی توسیع کے حوالے سے جاری بحران کا مستقبل کیا ہوگا؟ ارشاد بھٹی نے ...
آرمی چیف کی توسیع کے حوالے سے جاری بحران کا مستقبل کیا ہوگا؟ ارشاد بھٹی نے بڑا دعویٰ کردیا

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) تجزیہ کار ارشاد بھٹی نے کہاہے کہ صدر ، وزیر اعظم اور حکومت کوان کی نالائقی اور نا تجربہ کاری پر داد دینی چاہئے ، حکومت کا جو بھی بندہ دیکھیں وہ آئن سٹائن کی تھیوریاں بیان کرتاہے لیکن ان سے ایک چیز حل نہیں ہوتی ، آرمی چیف کی توسیع کے حوالے سے یہ بحران کل تک حل ہوجائیگا ۔

جیونیوز کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“میں گفتگو کرتے ہوئے ارشاد بھٹی نے کہا کہ ہر بندے کی خواہش کے مطابق میڈیا میں خبریں چلی ہیں لیکن صدر ، وزیر اعظم اور حکومت کوان کی نالائقی اور نا تجربہ کاری پر داد دینی چاہئے ۔ انہوں نے کہاکہ اتنے پروسیجر کے بعد آج پتہ چلاہے کہ سمری تعیناتی کی تھی اور نوٹیفکیشن توسیع کاہے ۔

ارشاد بھٹی کا کہنا تھا کہ اس سے اندازہ لگایا جاسکتاہے کہ عدالت نے اس حکومت کو کیا کہاہے کہ سمری ایڈوائس اور نوٹیفکیشن جوبنائے گئے ہیں اس سے لگتا ہے کہ یہ نوٹیفکیشن بڑی محنت سے خراب کئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کا جو بھی بندہ دیکھیں وہ آئن سٹائن کی تھیوریاں بیان کرتاہے لیکن ان سے ایک چیز حل نہیں ہوتی ۔ انہوں نے کہا کہ آرمی چیف کی توسیع کے حوالے سے یہ بحران کل تک حل ہوجائیگا ۔

مزید : قومی