آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کا بحران، سینئر صحافی مظہر عباس نے وزیر اعظم کو چھٹی کا مشورہ دے دیا

آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کا بحران، سینئر صحافی مظہر عباس نے وزیر ...
آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کا بحران، سینئر صحافی مظہر عباس نے وزیر اعظم کو چھٹی کا مشورہ دے دیا

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) تجزیہ کار مظہر عباس نے کہاہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے پہلے دو دن کی چھٹی کی تھی اور اب ان کو چاہئے کہ تین دن کی چھٹی کریں اور غور کریں کہ کس قسم کی ٹیم رکھی ہوئی ہے ؟

جیونیوز کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“میں گفتگو کرتے ہوئے مظہر عباس نے کہا کہ وزیراعظم نے دو دن کی چھٹی کی تھی اور اب ان کو چاہتے کہ تین دن کی چھٹی کریں اور غور کریں کہ کس قسم کی ٹیم رکھی ہوئی ہے ؟ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کوغور کرناچاہئے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کو کیوں رکھا ہواہے ؟ انہوں نے کہا کہ پچھلے دودنوں سے جو تکلیف دہ صورتحال کا بٹن دبا ہواہے ، اس لگتاہے کہ کتنی سادہ سی چیز کوکتنا پیچیدہ بنادیاگیا ہے ۔

ان کا کہناتھا کہ آرمی چیف کی تقرری کے بارے میں قوانین پڑھے ہی نہیں ہیں اور اگر قانون ہیں توکیا ہیں اور اگر نہیں ہیں تو کیسے بنائے جاسکتے ہیں؟ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کوغور کرناچاہئے کہ کس ٹیم کے ساتھ وہ نیا پاکستان بنانے جارہے ہیں۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد